ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگی مشق کی کوئی ضرورت نہیں : ڈونالڈ ٹرمپ

  • UNI
  • Last Updated: Aug 30, 2018 09:27 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگی مشق کی کوئی ضرورت نہیں : ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ: فائل فوٹو۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا مانناہے کہ ان کے اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ ان کے اچھے رشتے ہیں اور اس وقت امریکہ اور جنوربی کوریا کے درمیان جنگی مشق پر اخراجات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وہائٹ ہاؤس نے بدھ کو ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ شمالی کوریا چین کے زبردست دباؤ میں ہے ۔ چین اسے توانائی،کھاد اور دیگر اشیاء کی ضرورتوں کی تکمیل کرکے ہر ممکن اس کی مدد کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے شمالی کوریا کے ساتھ معاملات میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ان تمام باتوں کے باوجود ٹرمپ یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ مسٹر کم جانگ ان کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں۔ ایسے وقت میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگی مشقوں میں پیسوں کوضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

First published: Aug 30, 2018 09:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading