رُشدی پر حملہ کرنے کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے والے ایرانی گروپ پر امریکہ نے لگائی پابندی، نیویارک میں ہوا تھا حملہ
رُشدی پر حملہ کرنے کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے والے ایرانی گروپ پر امریکہ نے لگائی پابندی، نیویارک میں ہوا تھا حملہ ۔ فائل فوٹو ۔
ممبئی میں پیدا ہوئے رشدی کئی دہائی تک برطانیہ میں رہے۔ 2007 میں رشدی کو ادب کی خدمات کے عوض ملکہ الزبتھ نے نائٹ کا اعزاز دیا گیا، جس کے بعد انہیں سر کا خطاب حاصل ہوا۔
ہندوستانی نژاد رائٹر سلمان رُشدی پر حملے کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی لگادی گئی ہے۔ رشدی پر اگست میں نیویارک میں حملہ ہوا تھا۔ ایک پروگرام میں تقریر دینے گئے رشدی کو حملہ آور نے کئی مکے مارے، اس کے بعد چاقو سے کئی وار کیے تھے۔
رشدی کے قتل کے لیے رکھا گیا تھا انعام ٹریزری آفس آف فورن ایسسٹن کنٹرول نے 15 خورداد فاونڈیشن پر مالی پابندی لگانے کو منظوری دی ہے۔ اس فاونڈیشن نے رشدی کے قتل کے لیے لاکھوں ڈالر کا انعام بھی مقرر کر رکھا ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شخصی آزادی، مذہبی آزادی اور صحافت کی آزادی کے حقوق کے خلاف کھڑے ہونے کے اپنے عہد سے ڈگمگائے نہیں۔
اسلام مخالف ریمارکس کے لیے تھے تنازعہ میں رشدی 1988 میں ناول ’دی سیٹنک ورسیس‘ میں کیے گئے اسلام مخالف تبصروں کے لیے تنازعہ میں آئے تھے۔ کچھ مسلمان اسے توہین مذہب مانتے ہیں۔ 1989 میں ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی نے بھی رشدی کے قتل کے لیے فتویٰ جاری کیا تھا۔ رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے بتایا تھا کہ رشدی کی ایک آنکھ کی روشنی چلی گئی ہے۔ ایک ہاتھ کام نہیں کررہا ہے۔
رشدی کے بارے میں ممبئی میں پیدا ہوئے رشدی کئی دہائی تک برطانیہ میں رہے۔ 2007 میں رشدی کو ادب کی خدمات کے عوض ملکہ الزبتھ نے نائٹ کا اعزاز دیا گیا، جس کے بعد انہیں سر کا خطاب حاصل ہوا۔ رشدی سن 2000 کے بعد امریکہ چلے گئے۔ 2016 میں انہیں امریکی شہریت مل گئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔