ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنا چاہتا ہے: رپورٹ

رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ ایران میں 14 بینکوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ، جو ابھی تک امریکی پابندیوں کے تحت کسی نئی مالی پابندیوں سے بچے ہوئے تھے۔ اگر اس منصوبے کو منظور کرلیا گیا تو کانکنی ، تعمیرات اور دیگر صنعتی یونٹ ان ایرانی بینکوں کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کرسکیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 29, 2020 03:52 PM IST
  • Share this:
امریکہ ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنا چاہتا ہے: رپورٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو

واشنگٹن۔ امریکہ عالمی برادری میں ایران کو مکمل طور پر الگ تھلگ کرنے کے لئے ایران کے پورے مالیاتی نظام پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ خبررساں ایجنسی بلومبرگ نے پیر کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ ایران میں 14 بینکوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ، جو ابھی تک امریکی پابندیوں کے تحت کسی نئی مالی پابندیوں سے بچے ہوئے تھے۔ اگر اس منصوبے کو منظور کرلیا گیا تو کانکنی ، تعمیرات اور دیگر صنعتی یونٹ ان ایرانی بینکوں کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کرسکیں گے۔


یہ تجویز جو ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے مکمل طور پر الگ کرتی ہے ، ابھی تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے پیش نہیں کی گئی ہے۔ تقریبا 10 دن پہلے امریکہ نے کہا تھا کہ 2015 سے پہلے کی طرح ایران پر بھی اقوام متحدہ کی پابندیوں کا نفاذ ہونے والا ہے اور اس کے علاوہ وہ اس پر دوسری پابندیاں عائد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہاہے۔ امریکہ نے ایران پر ان پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے ممالک کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا تھا۔


روس ، چین ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی سمیت سلامتی کونسل کے زیادہ تر ممبر ممالک  نے اس امریکی اقدام کی مخالفت کی ہے۔ ان تینوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر ایران کو پابندیوں سے راحت دینے کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لئے ایران اور چھ عالمی طاقتوں ، امریکہ ، برطانیہ ، چین ، روس ، فرانس اور جرمنی کے مابین 2015 میں ویانا میں ایک تاریخی جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔ مئی 2018 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو معاہدے سے الگ کرلیا تھا ۔ تب سے دونوں ممالک کے مابین تناؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 29, 2020 03:51 PM IST