اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خواتین کو "سیکس سلیو" بناکر کرتا تھا ایسا گھنونا کام ، خود ساختہ "سیلف ہیلپ" گرو کو ملی یہ بڑی سزا

    Leading Sex Cult Jailed For 120 Years: امریکہ کے خودساختہ سیلف ہیلپ گرو کیتھ رینیئر کو امریکہ کی ایک عدالت نے ٹھگی ، سیکس ٹریفکنگ ، ایکسٹورشن ، مجرمانہ سازش اور ایک 15 سالہ نابالغ لڑکی کے جنسی استحصال کے الزام میں 120 سال کی سزا سنائی ہے ۔

    • Share this:
      خود کو سیلف ہیلپ گرو بتانے والے اور خواتین کو سیکس سلیو بنانے والے شخص کیتھ رینیئر کو امریکہ کی ایک عدالت نے 120 سال کی سزا سنائی ہے ۔ کیتھ پر کئی خواتین نے بہکا کر سیکس سلیو بنانے اور بعد میں ان کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ بتادیں کہ کیتھ کے فالوورس میں کئی مشہور اور زیادہ تر امیر شخصیات تھیں ۔ کیتھ نے اس کلٹ کو Nxivm  کا نام دیا تھا ۔

      منگل کو نیویارک کی ایک عدالت نے کیتھ کو ان سبھی الزامات میں قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ۔ 60 سال کے کیتھ کو 120 سال کی سزا سنائی ، جس کا مطلب ہے کہ وہ اب جیل سے باہر ہی نہیں آپائے گا ۔ اطلاعات کے مطابق کیتھ اپنے فالوورس سے پانچ روزہ سیشن کے لئے پانچ ہزار ڈالر لیتا تھا ۔ کئی خواتین نے الزام لگایا کہ کیتھ نے نہ صرف ان کے ساتھ پیسوں کی ٹھگی کی بلکہ ان کا جنسی استحصال بھی کیا ۔

      علامتی تصویر ۔
      نیویارک کی ایک عدالت نے کیتھ کو ان سبھی الزامات میں قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ۔ علامتی تصویر ۔

      کئی خواتین نے کیتھ پر سیکس پریکٹس کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنالینے اور بعد میں ان کے ذریعہ بلیک میل کرنے کے بھی الزامات عائد کئے تھے ۔ کئی خواتین کے ساتھ کیتھ کے آشرم میں جانوروں سے بھی بدتر سلوک ہوتا تھا اور انہیں ہر کسی کے ساتھ سیکس کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے ۔ کیتھ کے خلاف ٹھگی ، سیکس ٹریفکنگ ، ایکسٹورشن ، مجرمانہ سازش اور ایک 15 سال کی نابالغ لڑکی کے جنسی استحصال کے الزامات ثابت ہوئے ہیں ۔ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ کیتھ نے اس کو بہکا کر سیکس سلیو بننے کیلئے مجبور کیا تھا ۔

      کیتھ کے خلاف کل 15 لوگوں نے گواہی دی ، جس میں 13 خواتین تھیں ۔ کیتھ نے منگل کو فیصلہ سنائے جانے سے پہلے سبھی متاثرین سے معافی مانگی اور کہا کہ وہ ان کا درد اور غصہ سمجھ سکتا ہے ۔ اس نے نہ صرف اپنا جرم قبول کیا ، بلکہ خود کو سزا دینے کیلئے جج سے بھی درخواست کی ۔ کیتھ کے ساتھ اس کے پانچ دیگر ساتھیوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: