ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایغور مسلمانوں کے استحصال کو لے کر چین پھر نشانے پر، امریکی سینیٹ نے چین کو جوابدہی کے لئے بل منظو ر کیا

سینیٹ نے متفقہ طور پر یہ قرارداد منظور کی ہے اور یہ اب ایوان نمائندگان میں غور کرنے کے لئے جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 15, 2020 12:06 PM IST
  • Share this:
ایغور مسلمانوں کے استحصال کو لے کر چین پھر نشانے پر، امریکی سینیٹ نے چین کو جوابدہی کے لئے بل منظو ر کیا
ایغور مسلمانوں کے استحصال کو لے کر چین پھر نشانے پر

واشنگٹن۔ امریکی سینیٹ نے جمعہ کے روز ایک قرار دار منظور کر کے چین کی کمیونسٹ حکومت سے وہاں ایغوروں اور دیگر مسلم اقلیتی برادریوں کے خلاف ہو رہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے ۔سینیٹ نے متفقہ طور پر یہ قرارداد منظور کی ہے اور یہ اب ایوان نمائندگان میں غور کرنے کے لئے جائے گی۔


یہ قرار داد چین کے سنکیانگ شہر میں ایغور مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے اور ان برادریوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و ستم اور استحصال کو ختم کرنے پر زور دیتی ہے ۔ ایغوروں نے 1930 سے 1940 تک چین سے آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔ حالیہ برسوں میں چین کی حکومت نے اس خطے میں سخت پابندیاں عائد کر کے شدت پسندوں کے خلاف اپنی لڑائی کا حوالہ دیتے ہوئے اسے صیح ٹھہرایا ہے۔ کورونا وائرس وبا کے لئے امریکہ چین کو ذمہ دار مانتا ہے اور اس قرارداد کو دونوں ملکوں کے بیچ شروع ہوئے تکرار کا حصہ مانا جا رہا ہے۔



چین نے گذشتہ سال کی طرح دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے بہانے دس لاکھ ایغور اور دیگر ترک مسلمانوں کو ’ ری ایجوکیشن کیمپوں‘ میں رکھا جس کی وجہ سے اس پر تنقید کی جارہی ہے۔
First published: May 15, 2020 11:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading