ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹرمپ نے کہا پنٹاگن سے جنوبی کوریا میں فوجیوں کی تعداد کم کرے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیفنس ہیڈکوارٹر پنٹاگن کو جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کئے جانے کے متبادل پر غور کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 04, 2018 12:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹرمپ نے کہا پنٹاگن سے جنوبی کوریا میں فوجیوں کی تعداد کم کرے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ:فائل فوٹو

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیفنس ہیڈکوارٹر پنٹاگن کو جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کئے جانے کے متبادل پر غور کرنے کی ہدایت دی ہے۔


روزنامہ ’دی نیویارک ٹائمس‘ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ کوریائی جزیرہ نما میں اس وقت 23,500امریکی فوجی تعینات ہیں اور امریکی حکام کا خیال ہے کہ دونوں کوریائی ممالک کے مابین صلح اور امن ہونے سے ان فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جاسکتی ہے۔


حکام یہ بھی ماننا ہے کہ تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلانا ممکن نہیں ہے۔ اس درمیان جنوبی کوریا نے کہاکہ اگر دونوں ممالک کے مابین امن معاہدہ پر دستخط بھی ہوجاتے ہیں تو جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجی جب تک چاہیں رہ سکتے ہیں۔

First published: May 04, 2018 12:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading