ہوم » نیوز » عالمی منظر

جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے پیش نظر امریکی صوبوں میں ہائی الرٹ

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد بھڑکانے کے خدشے کے پیش نظر سبھی 50 صوبوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 17, 2021 12:12 PM IST
  • Share this:
جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے پیش نظر امریکی صوبوں میں ہائی الرٹ
جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے پیش نظر امریکی صوبوں میں ہائی الرٹ

واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد بھڑکانے کے خدشے کے پیش نظر سبھی 50 صوبوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ مسٹر بائیڈن 20 جنوری بدھ کے روز صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔ امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ ہفتے کی طرح تشدد نہ ہو، اس کے لئے نیشنل گارڈ کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔


فیڈرل انٹیلی جنس بیورو(ایف بی آئی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ٹرمپ حامی بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں رخنہ ڈالنے کے لے سبھی صوبوں میں مسلح مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں حفاظتی اہلکاروں نے جمعہ کو ہتھیار کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ کیپیٹل پولیس نے سنیچر کو تصدیق کی کہ ورجینیا کے ایک شخص کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک پستول اور کم از کم 509 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق اگرچہ گرفتار کئے گئے شخص کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔


امریکہ کے نو منتخب سدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ ان کے دفتر میں انتظامی کام سائنسی طریقے سے ہوں گے۔ مسٹر بائیڈن نے سنیچر کو کہا ’’میری انتظامیہ میں سائنسی طریقے سے کام ہوں گے۔
امریکہ کے نو منتخب سدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ ان کے دفتر میں انتظامی کام سائنسی طریقے سے ہوں گے۔ مسٹر بائیڈن نے سنیچر کو کہا ’’میری انتظامیہ میں سائنسی طریقے سے کام ہوں گے۔


سائنسی طریقے سے ہوں گے انتظامی کام: بائیڈن

واشنگٹن (اسپوتنک): امریکہ کے نو منتخب سدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ ان کے دفتر میں انتظامی کام سائنسی طریقے سے ہوں گے۔ مسٹر بائیڈن نے سنیچر کو کہا ’’میری انتظامیہ میں سائنسی طریقے سے کام ہوں گے۔ مجھے امید ہے کہ قابل تجدید توانائی اور کینسر تحقیقی اداروں میں سائنسی ترقی ہوگی‘‘۔ انہوں نے کورونا وائرس وبا کے تعلق سے تشویش کا اظہاربھی کیا۔ اس سے قبل جمعہ کو مسٹر بائیڈن نے جینیاتی ماہر ایرک لینڈر کو وائٹ ہاؤس دفتر کا سائنس اور ٹیکنالوجی پالیسی کے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا ہے. انہوں نے سائنسی کام کے سلسلے میں مسٹر لینڈر کی تعریف بھی کی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 17, 2021 12:06 PM IST