جیش محمد کے سب سے بڑے دہشت گردانہ کیمپ پرہندوستانی فضائیہ کے ہوائی حملے کے بعد اب پاکستان کے لئے مسلسل گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔ اس درمیان امریکہ نے بھی ہندوستان کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان کواس کے یہاں نشوونما پارہے دہشت گرد تنظیموں پرکارروائی کرنے کی نصیحت دے ڈالی ہے۔
امریکہ وزیرخارجہ مائیک پامپیونے پاکستان کو نصیحت دیتے ہوئے کہا 'میں نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کی اورانہیں حالات کو خراب نہ کرنے اورفوجی کارروائی نہیں کرنے کی بات کہی۔ ہم نے پاکستان کواس کے یہاں سے چل رہے دہشت گردانہ تنظیموں پرکارروائی کے لئے بھی کہا'۔
اس سے قبل امریکی پارلیمنٹ نے بھی پلوامہ میں سی آرپی ایف حملے پرتشویش کااظہارکیا۔ رکن پارلیمنٹ رکی پیری نے امریکی پارلیمنٹ میں میں کہا 'ہم ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے پرتعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔ ہم اس مشکل موقع پرہندوستان کے ساتھ ہیں'۔ پیرنے مزید کہا 'ہندوستان نے پاکستان کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے اورہم اس قدم میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں'۔
اس سے قبل فرانس نے بھی دہشت گردانہ کیمپ پراس کارروائی کو لے کرہندوستان کی حمایت کی تھی۔ فرانس کے یوروپ اورخارجہ امورکے ترجمان نے کہا کہ 'سرحد پردہشت گردی کے خلاف اپنی سیکورٹی یقینی کرنے کے لئے فرانس ہندوستان کی موزونیت کو تسلیم کرتا ہے اورپاکستان کو اپنی سرزمین سے دہشت گردانہ تنظیموں کوختم کرنے کے لئے کہتا ہے'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔