ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں کو جزوی طور پر بحال کیا

امریکہ کے سپریم کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی متنازعہ سفری پابندیوں کو جزوی طور پر بحال کر دیا ہےجس کے تحت بنیادی طور پر چھ مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2017 04:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں کو جزوی طور پر بحال کیا
امریکہ میں مسلمانوں کی سفری پابندی کے خلاف خواتین احتجاج کرتی ہوئیں: فائل فوٹو، رائٹرز۔

واشنگٹن۔  امریکہ کے سپریم کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی متنازعہ سفری پابندیوں کو جزوی طور پر بحال کر دیا ہےجس کے تحت بنیادی طور پر چھ مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی مکمل سماعت اس موسم خزاں میں کرے گا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عدالت عظمی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لئے ایک جیت بتایا ہے۔ عدالت کے ججوں نے کہا کہ سفری پابندی جس پر نچلی عدالت نے روک لگا دی تھی اسے ہدف بنائے گئے ملکوں کے ان مسافروں پر نافذ کیا جا سکتا ہے جن کے پاس امریکہ میں کسی شخص یا اکائی کے ساتھ کوئی مستند تعلق نہیں ہے۔


عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پابندی فی الحال ایسے لوگوں کے خلاف نافذ نہیں کی جا سکتی جن کے امریکہ کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس سفری پابندی کا اعلان مارچ کے مہینہ میں کیا گیا تھا۔ اس کے تحت ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن سے آنے والے مسافروں کے لوگوں پر 90 دن کے لئے پابندی لگائی گئی تھی۔

First published: Jun 27, 2017 04:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading