உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایک شخص کو ڈاکٹر نے لگایا خنزیر کا دل، چونکا دینے والا سائنس کا کرشمہ آیا سامنے تو لوگ ہوئے دنگ

    Pig Heart Implant in Human:آپ کو بتاتے چلیں کہ نئے سال سے ایک دن قبل امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (US Food and Drug Administration) نے روایتی ٹرانسپلانٹ کی عدم موجودگی میں آخری کوشش کے طور پر اس ایمرجنسی ٹرانسپلانٹ کی منظوری دی تھی۔

    • Share this:
      واشنگٹن۔ میڈیکل سائنس نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ امریکہ میں ڈاکٹروں نے خنزیر کا دل انسانی جسم میں ٹرانسپلانٹ (Pig Heart Implant in Human) کر دیا ہے۔ سرجنوں نے جینیٹکلی موڈیفائیڈ خنزیر کا دل 57 سالہ شخص میں کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کیا۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل اسکول نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی ٹرانسپلانٹ جمعہ کو کیا گیا۔ تاہم اس ٹرانسپلانٹ کے بعد بھی فی الوقت مریض کی بیماری کا علاج یقینی نہیں ہے۔ لیکن اس سرجری کو جانوروں سے انسانوں میں ٹرانسپلانٹ کو لیکر میل کے پتھر سے کم نہیں کہا جا سکتا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ بینیٹ نامی مریض میں کئی سنگین بیماریوں اور خراب صحت کے باعث انسانی دل کی پیوند کاری نہیں ہو سکی۔ تو سور کا دل لگا دیا گیا۔ ڈاکٹر اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ سور کا دل ان کے جسم میں کیسے کام کر رہا ہے۔

      ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ بینیٹ نامی مریض میں کئی سنگین بیماریوں اور خراب صحت کے باعث انسانی دل کا ٹرانسپلانٹ نہیں ہو سکا تو خنزیر کا دل ان کے جسم میں کس طرح کام کر رہا ہے اس پر ڈاکٹر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

      میری لینڈ کے رہائشی ڈیوڈ بینیٹ گزشتہ کئی ماہ سے ہارٹ لنگ کی بائی پاس مشین کی مدد سے بستر پر پڑے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، 'میرے پاس دو ہی راستے تھے، یا تو مروں یا پھر یہ ٹرانسپلانٹ کرواؤں۔ میں جینا چاہتا ہوں میں جانتا ہوں کہ یہ اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے، لیکن یہ میرا آخری انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا، 'میں صحت یاب ہونے کے بعد بستر سے اٹھنے کا منتظر ہوں۔'

      آپ کو بتاتے چلیں کہ نئے سال سے ایک دن قبل امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (US Food and Drug Administration) نے روایتی ٹرانسپلانٹ کی عدم موجودگی میں آخری کوشش کے طور پر اس ایمرجنسی ٹرانسپلانٹ کی منظوری دی تھی۔ ڈاکٹر بارٹلے گریفتھ، جنہوں نے سرجری کے ذریعے خنزیر کا دل ٹرانسپلانٹ کیا، کہتے ہیں، 'یہ ایک کامیاب سرجری تھی۔ اس کے ساتھ ہم اعضاء کی کمی کے بحران کو حل کرنے کی طرف ایک قدم آگے بڑھ گئے ہیں۔

      خنزیر کا ہی دل کیوں؟
      دراصل ایک طویل عرصے سے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ سور کا دل انسانی دل کی ٹرانسپلانٹ کے لیے موزوںSuitable ہے۔ لیکن سور کے سیلس جس میں ایک شوگر سیل ہوتا تھا جسے الفا گل کہتے ہیں۔ اس کو انسانی جسم کے ذریعے خارج کئے جانے کا خطرہ تھا۔ ایسی صورت حال میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سور کو جینیٹک طور پر تبدیل کیا گیا تاکہ وہ یہ خاص سیل کو پیدا نہ کرے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: