உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امریکہ : یہودی عبادت گاہ کے پاس فائرنگ ، 8 افراد کی موت ، مشتبہ حملہ آور حراست میں

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    پٹس برگ کے اسکوریل ہل میں واقع ٹریف لائف سن گاگ میں ہوئے حملے میں تین افسران کو بھی گولی لگی ہے۔

    • Share this:
      امریکہ کے پٹس برگ میں سنیچر کو ایک یہودی کے یہودی عبادت گاہ کے پاس اندھا دھند فائرنگ کی گئی ۔ مقامی میڈٰا کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 8 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ ابھی تک اس گولی باری میں زخمی ہوئے لوگوں کی تعداد کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

      بتایا جارہا ہے کہ جن لوگوں پر گولی باری کی گئی ان میں 3 پولیس اہکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ، واقعہ کے بعد مشتبہ کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

      پٹس برگ کے اسکوریل  ہل میں واقع ٹریف لائف سن گاگ میں ہوئے حملے میں تین افسران کو بھی گولی لگی ہے۔

      پولیس کے ترجمانکرس توگ نیری نے بتایا کہ پولیس کے پاس فی الحال اور زیادہ اطلاع نہیں ہے کیونکہ وہ اب بھی عمارت کو کالی کرانے اور وہاں موجود اور زیادہ خطروں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

      First published: