ہوم » نیوز » عالمی منظر

میانمار میں فوجی تختہ پلٹ پر امریکہ نے ظاہر کی تشویش ، صدر جو بائیڈن نے دی کارروائی کی دھمکی

وہائٹ ہاوس کی ترجمان جین پاسکی نے کہا کہ امریکہ حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے اور وہ میانمار کے لوگوں کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میانمار کے جمہوری اداروں اور حکومت کو اپنی حمایت اور تعاون دے رہے ہیں ۔

  • Share this:
میانمار میں فوجی تختہ پلٹ پر امریکہ نے ظاہر کی تشویش ، صدر جو بائیڈن نے دی کارروائی کی دھمکی
میانمار میں فوجی تختہ پلٹ پر امریکہ نے ظاہر کی تشویش ، صدر جو بائیڈن نے دی کارروائی کی دھمکی

میانمار میں فوجی تختہ پلٹ اور نوبیل ایوارڈ یافتہ آنگ سان سوچی کو گرفتار کئے جانے پر امریکہ کی فوج نے دھمکی دی ہے ۔ میانمار کی فوج کو وارننگ دیتے ہوئے امریکہ نے کہا کہ اگر انہوں نے اپنے قدم واپس نہیں لئے تو صدر جو بائیڈن انتظامیہ اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔ اس درمیان امریکہ کے صدر کو بھی پورے واقعہ سے واقف کرایا گیا ہے ۔ پورے واقعات پر امریکہ اپنی گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔


امریکی فوج نے میانمار کی فوج کے تختہ پلٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ صدر کے دفتر وہائٹ ہاوس کی ترجمان جین پاسکی نے کہا کہ امریکہ ان رپورٹس سے فکرمند ہے کہ میانمار کی فوج نے ملک کی جمہوری تبدیلیوں کو کھوکھلا کردیا ہے اور آنگ سان سوچی کو گرفتار کرلیا ہے ۔


وہائٹ ہاوس کی ترجمان جین پاسکی نے کہا کہ امریکہ حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے اور وہ میانمار کے لوگوں کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میانمار کے جمہوری اداروں اور حکومت کو اپنی حمایت اور تعاون دے رہے ہیں ۔ وہاں کی فوج سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جمہوری پروسیس پر عمل کرے ، قانون کے راج کو چلنے دے اور حراست میں لئے گئے لیڈروں کو رہا کرے ۔


میانمار میں تختہ پلٹے جانے کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون خدمات بند

میانمار اسٹیٹ کاؤنسلر آنگ سان سوچی کے ایک صلاحکار نے کہا ہے کہ ملک میں فوج کی جانب سے تختہ پلٹنے کے بعد راجدھانی نپیڈا میں انٹرنیٹ اور فون خدمات بند کردی گئی ہیں۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوچی اور مسٹر منٹ کے ساتھ ساتھ نیشنل لیگ فار ڈیمورکریٹک پارٹی کے دیگر ارکان کو فوج نے تختہ پلٹ کرکے حراست میں لے لیا اور اس کے بعد ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔

اسٹیٹ کاؤنسلر کے مشیر اور آسٹریلیائی اکیڈمک سین ٹرنیل نے فائننشیل ٹائمس کی ان رپورٹوں کی تصدیق کی ، جن میں انٹرنیٹ اور موبائل فون خدمات بند کئے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق فوج نے ینگون میں ستی ہال کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 02, 2021 08:31 AM IST