உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روس کے کیمیکل ہتھیار والے دعوے کو امریکہ نے کیا مسترد، اقوام متحدہ میں کہا-یوکرین میں نہیں ہے بائیولاجیکل لیبس

    یوکرین میں بائیولاجیکل لیبز کو لے کر روس اور امریکہ میں کشیدگی!

    یوکرین میں بائیولاجیکل لیبز کو لے کر روس اور امریکہ میں کشیدگی!

    روس نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین امریکہ کی مدد سے کیمیکل اور بائیولوجیکل لیبز چلا رہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین امریکہ کی مدد سے کیمیکل اور بائیولوجیکل لیبز چلا رہا ہے۔

    • Share this:
      اقوام متحدہ: روس(Russia) نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے پاس کیمیائی ہتھیار(Chemical Weapons) ہیں اور وہ یہاں بائیولوجیکل لیبز(Biological Labs) چلا رہا ہے۔ جمعہ کو ماسکو کے اس دعوے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UN Security Council) کا اجلاس ہوا۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ(United Nations) میں امریکی نمائندے نے کہا کہ یوکرین کے پاس حیاتیاتی ہتھیاروں کا پروگرام(Biological weapons program) نہیں ہے۔ یوکرین میں امریکہ کے تعاون سے ایک بھی بائیولوجیکل لیب نہیں چلائی جاتی۔ روس کی سرحد یا اس کے قریب ایسی کوئی لیب نہیں ہے۔

      امریکہ نے کہا کہ روس نے یہ اجلاس یو این ایس سی کے ساتھ صرف اس لیے منعقد کیا تاکہ وہ یہاں جھوٹ اور غلط معلومات پھیلا سکے۔ روس صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین کے خلاف جنگ (روس یوکرین جنگ) کے فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے غلط معلومات کو قانونی حیثیت دے رہا ہے۔ نیز وہ لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے یو این ایس سی کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں کہا گیا کہ چین بھی روس کی حمایت میں پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ درحقیقت یوکرین کے خلاف جنگ کے آغاز سے ہی چین مسلسل روس کی حمایت کرتا رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia-Ukraine News:یوکرین پر کیمیائی حملہ کرسکتا ہے روس، امریکہ نے کیا خبردار

      روس نے کیا کہا تھا؟
      دراصل روس نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین امریکہ کی مدد سے کیمیکل اور بائیولوجیکل لیبز چلا رہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین امریکہ کی مدد سے کیمیکل اور بائیولوجیکل لیبز چلا رہا ہے۔ تاہم امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پہلے ہی ان دعوؤں کو مسترد کر چکی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ روس کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Ukraine-Russia War: یہ روس کا’جنگی جرم‘- زچگی اسپتال پر حملے سے بھڑک گئے مغربی ممالک

      انہوں نے بدھ کو خبردار کیا کہ روس یوکرین کے خلاف کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ ساکی نے ٹویٹ کیا کہ یہ روس کی طرف سے یوکرین پر پہلے سے منصوبہ بند، بلا اشتعال اور بلاجواز حملے کو جواز فراہم کرنے کی ایک چال ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: