نئی دہلی۔ امریکہ نے ایران سے نمٹنے کے لئے جمعہ کو ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجے گا۔ اس کے ساتھ ہی اضافی فوجی ساز وسامان بھی وہاں بھیجے جائیں گے۔ پومپیو کا کہنا ہے کہ ایسا حفاظتی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ایران کی طرف سے کئے جانے والے حملے کو کم کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
مائک پومپیو نے اس سلسلہ میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے ایران کو ایک عام ملک کی طرح برتاؤ کرنے کی وارننگ دی ہے۔ پومپیو نے کہا کہ ایرانی انتظامیہ کو بنیادی طور پر اپنا برتاؤ بدلنا چاہئے اور ایک عام ملک کی طرح پیش آنا چاہئے۔ اگر ایران ایسا نہیں کرتا ہے تو وہ اپنے معاشی نظام کو ختم ہوتا دیکھے گا۔
تیل ریفائنری پر ہوا تھا ڈرون حملہ
بتا دیں کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی دو تیل ریفائنری پر ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا گیا تھا۔ امریکہ نے اس کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ حالانکہ اس کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے لی تھی۔
اس پر مائیک پومپیو نے ٹویٹ کر کے کہا تھا ’’ سعودی عرب پر تقریبا 100 حملوں کے لئے تہران ذمہ دار ہے جبکہ ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف سفارت کاری میں شامل ہونے کا دکھاوا کرتے ہیں۔ کشیدگی کم کرنے کے مطالبات کے دوران ایران نے اب دنیا کی توانائی سپلائی پر ایک غیر متوقع حملہ کیا ہے۔ ان حملوں میں یمن کا ہاتھ ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔