واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے تیل پلانٹوں پر ہونے والے حملے کے بعد سعودی عرب میں فوج کے اضافی فورسز کی تعیناتی کے فیصلہ کو منظوری دے دی ہے۔ اس بڑے حملے کے پیچھے امریکہ نے ایران پر الزام لگایا ہے۔ سکریٹری دفاع مارک اسپر نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے تیل پلانٹ آرامكو پر ہونے والےحملہ کے بعد ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر کسی بھی طرح کے حملہ کو روکنے کے لئے فوج اور ضروری ہتھیاروں کے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے اگرچہ کہا ہے کہ محکمہ دفاع نے فی الحال سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں لیا ہے اور اسپرکو جلد ہی اس سلسلہ میں معلومات دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں ہوگی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔