اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکہ میں موسم سرما کا بھیانک طوفان، برفانی طوفان کے دوران 31 افراد ہلاک، بجلی منقطع، سفری پابندیاں

    پانچ دن تک چلنے والے طوفان میں نرمی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

    پانچ دن تک چلنے والے طوفان میں نرمی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

    انتہائی سرد ترین موسم نے تمام 48 متصل امریکی ریاستوں میں ہوا کے سرد درجہ حرارت کو جنم دیا۔ سخت ترین سردی نے ان علاقوں کو منجمد کردیا۔ ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی۔ مسافروں کو نہایت شدید برف باری کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • America
    • Share this:
      امریکہ میں موسم سرما کا بھیانک برفانی طوفان آیا ہے۔ شدید موسم سرما کے دوران برفانی طوفان کی وجہ سے لاکھوں امریکیوں کا یوم کرسمس سخت مشکلات میں گزرا۔ کیونکہ مشرقی ریاستہائے متحدہ امریکہ کے کچھ حصوں کو شدید برف باری اور سخت سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، موسم سے متعلقہ اموات کم از کم 31 تک پہنچ گئیں ہیں۔

      مغربی نیو یارک کے بفیلو میں ایک بحرانی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جہاں برفانی طوفان نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے، ہنگامی خدمات زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ بفیلو کے رہنے والے نیویارک کے گورنر کیتھی ہوچول نے کہا کہ اس طرح کی سردی جنگی علاقے میں ہوتی ہے، لیکن اب یہ ہمیں بھی متاثر کررہی ہے اور سڑکوں کے اطراف میں گاڑیاں چلانا مشکل تر بن گیا ہے، جہاں آٹھ فٹ (2.4 میٹر) برف گر رہی ہے اور بجلی کی بندش ہے۔ جان لیوا حالات پیدا ہورہے ہیں۔

      سردی سے کئی علاقے منجمد:

      انتہائی سرد ترین موسم نے تمام 48 متصل امریکی ریاستوں میں ہوا کے سرد درجہ حرارت کو جنم دیا۔ سخت ترین سردی نے ان علاقوں کو منجمد کردیا۔ ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی۔ مسافروں کو نہایت شدید برف باری کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

      کیتھی ہوچول نے اتوار کی شام صحافیوں کو بتایا کہ یہاں کے کئی رہائشی اب بھی انتہائی خطرناک جان لیوا صورتحال سے دوچار ہیں اور انہوں نے علاقے میں کسی کو بھی گھر کے اندر رہنے کی تنبیہ کی۔ کئی مشرقی ریاستوں میں 200,000 سے زیادہ لوگ کرسمس کی صبح بجلی کے بغیر جاگ گئے اور بہت سے لوگوں کے چھٹیوں کے سفری منصوبوں پر پانی پھیر گیا، حالانکہ برفانی طوفان کے حالات اور شدید ہواؤں کے ساتھ پانچ دن تک چلنے والے طوفان میں نرمی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      نو ریاستوں میں اکتیس اموات کی تصدیق کی گئی ہے، جو کہ موسمی حالات کی وجہ سے ہونے ہوئی ہیں، جن میں کولوراڈو میں چار افراد شامل ہیں جو ممکنہ طور پر سردی سے ہلاک ہوئے اور کم از کم 12 ریاست نیویارک کے ہیں، جہاں حکام نے خبردار کیا کہ اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

      حکام نے برف سے متاثرہ بفیلو کے علاقے میں تاریخی طور پر خطرناک حالات کو بیان کیا، گاڑیوں اور برف کے کناروں کے نیچے گھنٹوں طویل وائٹ آؤٹ اور لاشیں برآمد ہوئیں جب ہنگامی کارکنان امدادی ضرورت مندوں کی تلاش کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: