ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ : خاتون نے 14 سال کے لڑکے سے بنائے جسمانی تعلقات ، حاملہ ہوئی تو درج ہوا کیس ، جانئے کیوں

Woman Charged With Sexual Harassment: پولیس کو دوبارہ یہ جانکاری ہاٹ لائن کے ذریعہ 29 ستمبر کو ملی تھی ۔ پولیس کو خبر دینے والے گواہ نے دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات ہونے کا دعوی کیا تھا ۔

  • Share this:
امریکہ : خاتون نے 14 سال کے لڑکے سے بنائے جسمانی تعلقات ، حاملہ ہوئی تو درج ہوا کیس ، جانئے کیوں
خاتون نے 14 سال کے لڑکے سے بنائے جسمانی تعلقات ، حاملہ ہوئی تو درج ہوا کیس ، جانئے کیوں

امریکہ میں 23 سال کی ایک خاتون پر ایک 14 سال کے بچے کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کا الزام لگا ہے ۔ یہ انکشاف ہونے کے بعد کہ خاتون اس لڑکے کے بچے کی ماں بننے والی ہے ، پولیس نے خاتون کے خلاف جنسی استحصال کا کیس درج کیا ہے ۔ پولیس نے خاتون کو گزشتہ یکم مارچ کو گرفتار کرلیا تھا ۔ یہ معاملہ امریکہ کے ارکنساس کے پیراگالڈ میں پیش آیا ہے ۔


کے اے آئی ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کو 28 فروری کو ارکنساس چائلڈ ابیوز ہاٹ لائن سے معاملہ کی جانکاری ملی تھی ۔ بعد میں پایا گیا کہ 23 سال کی ملزم خاتون برٹنی گرے 14 سال کے ایک لڑکے ساتھ جنسی تعلقات بنانے میں شامل تھی ۔ اس کے بعد پولیس کو دوبارہ یہ جانکاری ہاٹ لائن کے ذریعہ 29 ستمبر کو ملی تھی ۔ پولیس کو خبر دینے والے گواہ نے دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات ہونے کا دعوی کیا تھا ۔


اس کے بعد پولیس نے معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے 22 جنوری کو دوسرے گواہ سے پوچھ گچھ کی ۔ اس دوران گواہ نے بتایا کہ لڑکے اور برٹنی گرے کے درمیان تقریبا ایک سال سے جسمانی تعلقات ہیں ۔ ڈیٹیکٹیو رانڈا تھامس کی طرف سے دائر کئے گئے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ گواہ کے مطابق برٹنی گرے فی الحال 14 سالہ لڑکے کے بچے کی ماں بننے والی ہے ۔


تھامس نے کہا کہ مقامی اسپتال سے موصول رپورٹس کے مطابق برٹنی گرے حاملہ ہے ۔ عدالت کے دستاویز بتاتے ہیں کہ موصولہ ویڈیو فوٹیج میں نظر آرہاہے کہ لڑکا اور ملزم خاتون ایمرجنسی کمرے میں جانے کے دوران ایک ساتھ اسپتال میں داخل ہورہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 06, 2021 05:20 PM IST