ہوم » نیوز » عالمی منظر

67 سال بعد دی گئی خاتون کو پھانسی، حاملہ عورت کا پیٹ چیر کر بچہ نکالا تھا باہر اور پھر۔۔۔

امریکہ کے سپریم کورٹ (US Supreme Court) محکمہ انصاف (Department of Justice) کیلئے خاتون مجرم لیزا مونٹوگومیری (Lisa Montgomery) کی پھانسی (Execution) کیلئے راستہ صاف کردیا ہے۔ امریکہ میں تقریبا سال دہائی کے بعد کسی خاتون کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

  • Share this:
67 سال بعد دی گئی خاتون کو پھانسی، حاملہ عورت کا پیٹ چیر کر بچہ نکالا تھا باہر اور پھر۔۔۔
2004 میں لیزا نے کو حاملہ خاتون کا قتل کر دیا تھا

امریکہ کے سپریم کورٹ (US Supreme Court) محکمہ انصاف (Department of Justice) کیلئے خاتون مجرم لیزا مونٹوگومیری (Lisa Montgomery) کی پھانسی (Execution)  کیلئے  راستہ صاف کردیا ہے۔ امریکہ میں تقریبا سال دہائی کے بعد کسی خاتون کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ لیزا کو بدھ کی صبح پھانسی کی سزا دی گئی۔ 52  سال کی لیزا کو مقامی وقت کے مطابق رات 1:31 بجے مردہ قرار دیا گیا۔  لیزا نے 16  سال پہلئ ایک حاملہ خاتون کی گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد اس کا پیٹ چاقو سے چیر کر آٹھ ماہ کی بچی کو حمل سے کھینچ کر نکال کر اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ اس سے پہلئ امریکی سرکار نے 18  دسمبر 1953 بونی براؤن ہیڈی کو میسوری میں چھ سال کے بچے کے اغوا اور اس کے قتل کیلئے پھانسی کی سزا دی تھی۔


لیزا  کی پھانسی کو عارضی طور پر روک دیا تھا۔

بدھ کی رات کو اس فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد فیڈرل آف پریزن لیزا مونٹوگومیری کی پھانسی کا عمل آگے بڑھا سکے گا۔ 8 ویں یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیل کے ذریعے لگائی گئی روک کو عدالت نے ہٹا لیا۔ اس کے تحت مونٹوگومیری  کی پھانسی کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں کولمبیا ضلع کے یو ایس سرکٹ کورٹ اپیل نے بھی  حکم امتناعی جاری کی تھی جسے سپریم کورٹ کے ذریعے ہٹا دئے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد فیصلہ سامنے آیا ہے۔


2004 میں لیزا نے کو حاملہ خاتون کا قتل کر دیا تھا

امریکہ میں ایک خاتون کے قتل (Murder) کے جرم میں سزائے موت (Death Penality) دی جا رہی ہے۔ امریکہ کے پولیس محکمہ نے یہ بتایا کہ موت کی سزا پانے والی خاتون نے ایک حاملہ خاتون (Pregnant Women) کا قتل کر ڈالا تھا۔ مجرم خاتون اس واقعے کو انجام دینے کے بعد بھی نہیں رکی۔ اس نے خاتون کا پیٹ کاٹ (Slit Stomach And Ran away) کر اس کا بچہ نکال لیا اور فرار ہو گئی۔ خاتون پر لگے الزام ثابت ہو گئے ہیں اور اب اسے 8 دسمبر کو زہر کا انجیکشن دیکر سزائے موت دی جائے گی۔ امریکہ میں کسی بھی خاتون کو سزائے موت 67 سال بعد مل رہی ہے۔ امریکہ میں تقریبا بیس سال کی روک کے بعد تین ماہ پہلے ہی موت کی سزا پھر بحال ہوئی ہے۔

بچی اب 16 سال کی ہو چکی ہے والد کو سونپنے کا ہے حکم
مانٹو گومیری کی عمر تقریبا اب 52 سال ہو گئی ہے اور اسے انڈیانا کے جیل میں رکھا گیا ہے۔ یہیں پر اسے موت کی سزا دی جائے گی۔ بچی اب 16 سال کی ہو چکی ہے اور کورٹ نے اسے اس کے والد کو سوپنے کا حکم دیا ہے۔
رسی سے گلا گھونٹ کر 8 ماہ کی حاملہ کی لی جان
36 سالہ مانٹوگیمری نام کی خاتون سال 2004 میں کتا خریدنے کے بہانے 23 سالہ بابی اسٹینیٹ کے گھر پہنچ گئی۔ اس کے بعد مانٹوگیمری نے 8 مہینے کی حاملہ اسٹینیٹ کا رسی سے گلا گھونٹ دیا اور پھر اس کا پیٹ پھاڑ کر بچے کو لیکر فرار ہو گئی۔ پولیس نے مانٹو گومیری کو گرفتار کر لیا۔

کئی عدالتوں میں مجرم خاتون نے کی اپیل
پولیس کے ذریعے میوسوری کی ایک کورٹ میں مانٹوگومیری کو پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔ قتل کے چار سال بعد 2008 میں اسے اغوا اور قتل کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ مانٹوگومیری نے کئی فیڈرل کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ہر جگہ اس کی سزا کو برقرار رکھا گیا۔

 

 

 
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 14, 2021 03:47 PM IST