امریکہ:  کیلیفورنیا میں کشتی پلٹنے سے ہوا بڑا حادثہ، 8 لوگوں کی ہوئی موت

امریکہ:  کیلیفورنیا میں کشتی پلٹنے سے ہوا بڑا حادثہ، 8 لوگوں کی ہوئی موت۔(علامتی تصویر)

امریکہ:  کیلیفورنیا میں کشتی پلٹنے سے ہوا بڑا حادثہ، 8 لوگوں کی ہوئی موت۔(علامتی تصویر)

پہلے راحت رسانی عملے کے ارکان کو بلند لہروں کی وجہ سے سمندری ساحل تک پہنچنے میں مشکل ہورہی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Newyork
  • Share this:
    کیلیفورنیا کے سین ڈیاگو کاونٹی میں بلیک بیچ کے ساحؒ پر ایک کشتی پلٹنے سے آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ سی این این نے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ معلومات دی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو قریب 11:30 بجے پیش آیا۔

    موقع پر مچھلی پکڑنے والی کشتی پر سوار ایک شخص نے 911 پر کال کر کے پولیس کو اس حادثے کی اطلاع دی ۔ اطلاع ملنے پر سین ڈیاگو فائر ریسکیو ڈپارٹمنٹ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ پہلے راحت رسانی عملے کے ارکان کو بلند لہروں کی وجہ سے سمندری ساحل تک پہنچنے میں مشکل ہورہی تھی۔ بعد میں وہاں پہنچنے کے لیے گھٹنے سے کمر تک گہرے پانی سے گزرنا پڑا۔

    لائف گارڈس نے شروع میں صرف سات نعشیں نکالی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سین ڈیاگو فائر ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے کہا، امریکی کسٹمز، بارڈر پروٹیکشن کے فضائی اور سمندری آپریشنز کی مدد سے، لائف گارڈز ایک اور لاش تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ لاشوں کو سین ڈیاگو کاؤنٹی میڈیکل ایگزامینر آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ، سین ڈیاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ، یو ایس کسٹمز، بارڈر پروٹیکشن اور یو ایس کوسٹ گارڈ سمیت کئی ایجنسیاں امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    صدر بائیڈن نے دو ہندوستانی نژاد امریکی سی ای او کو ایڈوائزری کمیٹی میں کیاشامل،جانیے تفصیل

    یہ بھی پڑھیں:

    ایلون مسک بسائیں گے اپنا نیا شہر، جانئے کہاں ہوگا یہ اور کیا ہے اس کی وجہ

    ایک دوسرے واقعہ میں کل، امریکہ کے شہر  فلوریڈا کی سڑک سے ایک 44 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ شخص عوامی مقامات پر برہنہ گھوم رہا تھا۔ جب یہ دکان کے سامنے سے گزرا تو مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہ اس شخص کے پاس پہنچی اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوسری دنیا سے آیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: