ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان: صوبہ پنجاب میں بھی پاکستان مسلم لیگ کو شکست کا سامنا، عثمان احمد بزداروزیراعلیٰ منتخب

پی ٹی آئی کےعثمان بزدار 186 ممبران کی حمایت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جبکہ 159 اراکین حمزہ شہبازکی حمایت میں تھے۔

  • Share this:
پاکستان: صوبہ پنجاب میں بھی پاکستان مسلم لیگ کو شکست کا سامنا، عثمان احمد بزداروزیراعلیٰ منتخب
پی ٹی آئی کے عثمان احمد بزدارپاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عثمان احمد بزدار نے آج پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے حمزہ شہبازکوشکست دے کر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے نئے وزیرِاعلیٰ منتخب ہوگئے۔ انتہائی رسہ کشی کے درمیان نومنتخب اسپیکرصوبائی اسمبلی چودھری پرویز الہی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن کے ذریعے وزیرِاعلیٰ کا انتخاب کیا گیا۔


پی ٹی آئی کےعثمان بزدارکے حمایت میں اراکین کی تعداد 186 تھی جبکہ  159 اراکین حمزہ شہبازکی حمایت میں تھے، لیکن یہاں بھی پی ٹی آئی کو کامیابی ملی۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز نے عثمان بزدارکے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔


اس سے قبل اسپیکرصوبائی اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے پی ٹی آئی کےعثمان بزدارکے حامیوں کو دائیں جانب کی لابی میں جانے کی ہدایت کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوارحمزہ شہباز کے حامیوں کو بائیں جانب لابی میں جانے کی ہدایت کی۔


وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عثمان بزدار نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بدعنوانی کو ختم کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سب سے پسماندہ علاقے کو وزارت اعلیٰ کے لئے منتخب کیا ہے۔
First published: Aug 19, 2018 03:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading