ہوم » نیوز » عالمی منظر

ماریا سمندری طوفان کی وجہ سے ڈومینیکا میں 32 افراد ہلاک

کیریبین ملک ڈومینیکا میں ماریا سمندری طوفان سے اب تک 32 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور درجنوں افراداب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 22, 2017 03:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ماریا سمندری طوفان کی وجہ سے ڈومینیکا میں 32 افراد ہلاک
کیریبین ملک ڈومینیکا میں ماریا سمندری طوفان سے اب تک 32 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور درجنوں افراداب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

سان جوآن، پورٹو ریکو: کیریبین ملک ڈومینیکا میں ماریا سمندری طوفان سے اب تک 32 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور درجنوں افراداب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم روزویلٹ اسكیرٹ نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے کہا، "طوفان سے اب تک 32لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس بحران پر قابو پانے کے لئے پوری دنیا سے مدد کی ضرورت ہے۔ " پانچویں زمرہ کے سمندری طوفان ماریا پیر کو ڈومینیکا سے ٹكرايا تھا۔ اس طوفان کی وجہ سے سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں۔

قریبی اینٹیگوا جزائر سے گفتگو کرتے ہوئے اسکیرٹ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انہوں نے اس طاقتور طوفان کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا ہے۔ طوفان کی وجہ سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور پورے جزیرے میں بجلی کی خدمات ٹھپ ہے۔ اب تک کیریبین جزیرے میں اس طوفان کی وجہ سے 25 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پورے جزیرے کے مواصلاتی نظام درہم برہم ہے اور ایئر پورٹ بھی بند ہیں۔ اس دوران پورٹو ریکو میں انتظامیہ نے لوگوں کو بلند مقامات پر پناہ لینے کے لئے کہا ہے۔ ماریا کے گزرنے کے بعد یہاں بھاری بارش اور سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے ہے کہ گزشتہ 90 سالوں میں یہ سب سے بڑا طوفان ہے۔ کیریبین جزیرے میں اس ماہ میں کا یہ دوسرا بڑا طوفان ہے۔

First published: Sep 22, 2017 03:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading