உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میڈیکل کالج میں Valentines Day کے لئے اسپیشل ڈریس کوڈ، دو میٹر کی دوری رکھنی ہوگی قائم

    پاکستان میڈیکل کالج میں Valentines Day کے لئے اسپیشل ڈریس کوڈ

    پاکستان میڈیکل کالج میں Valentines Day کے لئے اسپیشل ڈریس کوڈ

    Valentine Day Pakistan Medical College: اسلام آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج نے ہفتہ کو ایک سرکلر جاری کرکے طلبا کو ’ویلنٹائن ڈے‘ تقاریب اور اس سے جڑی ’ایسی سرگرمیاں‘ جو نوجوانوں کو غلط راستے پر لے جاتی ہیں‘ میں شامل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے، ’سبھی طالبات کو یونیورسٹی ڈریس کوڈ کے مطابق حجاب کے ساتھ سر گردن اور چھاتی کو اچھی طرح سے پوشیدہ ہونا چاہئے۔ سبھی طالبات کو نماز والی سفید ٹوپی پہننے کا سخت حکم دیا گیا ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کی راجدھانی میں ایک میڈیکل کالج نے اپنے طلبا کو ’ویلنٹائن ڈے‘ (Valentine Day) پر گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ ان ان گائڈ لائن میں لڑکیوں کو حجاب (Hijab) پہننے کے لئے اور لڑکوں کو لڑکیوں سے دو میٹر کی دوری بنائے رکھنے اور نماز والی سفید ٹوپی (Namazi Cap) پہننے کے لئے کہا گیا ہے۔ ایک خبر میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔

      اخبار ’فرائیڈے ٹائمس‘ کی خبر کے مطابق، اسلام آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج (Islamabad International Medical College) نے ہفتہ کے روز ایک سرکلر جاری کرکے طلبا کو ’ویلنٹائن ڈے‘ تقریب اور اس سے جڑی ’ایسی سرگرمیاں، جو نوجوانوں کو غلط راستے پر لے جاتی ہیں‘ میں شامل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

      یونیورسٹی ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کو کہا گیا

      سرکلر میں کہا گیا ہے، ’سبھی طالبات کو یونیورسٹی ڈریس کوڈ کے مطابق، حجاب کے ساتھ سر، گردن اور چھاتی کو اچھی طرح پوشیدہ ہونا چاہئے۔ سبھی طلبا کو نماز والی سفید ٹوپی پہننے کو سخت احکامات دیئے گئے ہیں۔

      طالبات کو وارننگ

      سرکلر میں یہ بھی وارننگ دی گئی ہے کہ ان گائڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنے والے طلبا کو پکڑنے کے لئے کالج اسٹافکے رکن احاطے میں گشت کریں گے۔ کالج کے سرکلر کے حوالے سے خبر میں کہا گیا ہے کہ ان ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ لگایا جائے گا۔

      کالج 1996 میں قائم کیا گیا تھا اور ریفا انٹرنیشنل یونیورسٹی سے متعلقہ ایک میڈیکل اسکول ہے۔ ’ویلنٹائن ڈے‘ ہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: