ہوم » نیوز » عالمی منظر

طلاق ثلاثہ بل پرپاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کی وزیراعظم مودی کی تعریف

کچھ دن پہلے پاکستانی اداکارہ نے سوشل میڈیا پرپاکستان میں ہوئی ایئراسٹرائیک پرہندوستان کی مخالفت میں کئی باتیں لکھ رہی تھیں، لیکن اب طلاق ثلاثہ کولےکرمودی حکومت کی تعریف کررہی ہیں۔

  • Share this:
طلاق ثلاثہ بل پرپاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کی وزیراعظم مودی کی تعریف
فائل فوٹو

ان دنوں طلاق ثلاثہ کا موضوع ہندوستان میں زوروشورسے چل رہا ہے۔ اپوزیشن کی تمام مخالفت کے باوجود مودی حکومت نے لوک سبھا میں تین طلاق بل پاس کیا۔ اس بل کے مطابق فوراً طلاق دینے پرشوہرکو تین سال کی سزا ہوسکتی ہے، جس کے بعد اب اس بل پرمنگل کو راجیہ سبھا میں بھی مہرلگ گئی ہے۔ دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کے بعد اب تین طلاق دینا جرم کے زمرے میں آگیا ہے۔


مودی حکومت کے اس فیصلے سے جہاں مسلم معاشرے کی خواتین راحت کی سانس لے رہی ہیں تووہیں اپوزیشن کی اس معاملے پرسیاست جاری ہے۔ حالانکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے وابستہ مسلم خواتین سمیت بڑی تعداد میں مسلم خواتین اس بل کےخلاف بھی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ طلاق ثلاثہ جیسا کوئی ضابطہ دوسرے ممالک میں نہیں ہے۔ اپنے بیانات کو لے کر اکثرتنازعہ میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک ہندوستان کی مودی حکومت کی حمایت میں اتری ہیں۔


بگ باس کےگھرمیں اپنے لوافیئرکی وجہ سے سرخیوں میں آئی پاکستانی اداکارہ وینا ملک ان دنوں اکثراپنے بیانات کولےکرسرخیوں میں رہتی ہےاورابھی کچھ دن پہلے اداکارہ نے سوشل میڈیا پرپاکستان میں ہوئے ایئراسٹرائیک پرہندوستان کی مخالفت میں کئی باتیں لکھ رہی تھی، لیکن اب تین طلاق کولےکرمودی حکومت کی تعریف کررہی ہے۔


veena malik1

اصل میں کچھ سال پہلے دبئی کےتاجرسے شادی کرکے وینا ملک انڈسٹری کوالوداع کہہ کر اپنا گھربسا چکی تھی، لیکن ابھی کچھ دن پہلےوینا ملک کے طلاق کی خبرآئی۔ اسی بات کو لےکرنیوز18 سےایکسکلوزیو بات چیت میں وینا ملک نے بتایا کہ وہ خود اپنا رشتہ ٹوٹنے اورطلاق کےمرحلے سےگزری ہیں تووہ مسلم معاشرے کی خواتین کا درد اچھے سے سمجھ سکتی ہیں۔

veena malik2

حالانکہ یہ پاکستانی اداکارہ پہلے مودی حکومت کوپسند نہیں کرتی تھی، لیکن طلاق ثلاثہ پر قانون بنانے میں مصروف مودی حکومت کی تعریف کرتی ہوئیں وینا ملک کہتی ہیں کہ پاکستان سے لےکرعرب ممالک میں بھی طلاق ثلاثہ جیسا کوئی قانون نہیں ہے۔ صرف ہندوستان ہی ایسا ملک ہے، جہاں طلاق ثلاثہ کےنام پرمسلم خواتین کا استحصال ہوتا آرہا ہے اورہندوستان کی عوام کےساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں بھی خاموش رہی ہیں۔ ہندوستان میں مسلم خواتین کا حق اورنکاح کی بنیاد بہت کمزورہے، لیکن اب مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان میں خواتین کے دن بہترہورہے ہیں۔
First published: Jul 30, 2019 10:48 PM IST