اپنی متنازع تصاویر کے لئے اکثر سرخیوں میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ اس مرتبہ وہ ایک اداکارہ یا ماڈل کے طور پر نہیں بلکہ ایک ٹی وی اینکر کے طور پر سرخیاں بٹورتی نظر آ رہی ہیں۔
وینا ملک آج کل ایک ٹی وی اینکر بن گئی ہیں۔ حال ہی میں ان کے شو 'بریکنگ نیوز ود وینا ملک میں انہوں نے وزیر اعظم مودی کو لے کر نامناسب تبصرے کئے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم مودی کے اسرائیل دورہ اور نیتن یاہو کو لے کر بھی قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا۔ وینا ملک کی یہ ویڈیو کلپ پاک نیوز نام کے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو 4 جولائی کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ وینا ملک رئیلٹی شو بگ باس میں حصہ لے چکی ہیں۔ اس شو کے دوران ان کے اور اداکار اشمت پٹیل کے رشتے کو لے کر کافی بحثیں ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ بطور ماڈل وہ اپنے فوٹو شوٹ کو لے کر بھی کافی تنازعات میں رہی ہیں۔ قبل ازیں وینا محض تین سال کی اپنی شادی کے اختتام کو لے کر بحث میں آئی تھیں۔ خاندانی عدالت نے طلاق کی منظوری دے دی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔