உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانہ کے نزدیک دھماکہ خیز مادے سے بھری کار برآمد

    کابل: افغانستان کے ہرات میں ہندوستانی قونصل خانے کے نزدیک آج دھماکہ خیز مادے سے بھری ایک کار پائے جانے سے افراتفری مچ گئی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      کابل: افغانستان کے ہرات میں ہندوستانی قونصل خانے کے نزدیک آج دھماکہ خیز مادے سے بھری ایک کار پائے جانے سے افراتفری مچ گئی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

      افغانستان میں ہندوستان کے سفیر امر سنہا نے بتایا کہ ہرات میں ہندوستانی قونصل خانہ کے نزدیک دھماکہ خیز مادوں سے بھری ایک کار پائی گئی ۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کار میں دھماکہ خیز مادے کو فٹ نہیں کیا گیا تھا بلکہ اسے رکھ کر کہیں لے جایا جارہا تھا۔ افغان سیکورٹی ایجنسیاں ابھی تفتیش کررہی ہیں کہ کار کولانے کا مقصد کیا تھا۔

      مقامی لوگوں کے مطابق کار میں دھماکہ خیز مادہ ہونے کی خبر ملتے ہی اسے روک کر سیکورٹی فورسیز نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا اور ڈرائیو ر کو حراست میں لے لیا گیا ۔

      First published: