ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں برقع اور نقاب پہننے پر پابندی کی تجویز پیش

ایمسٹرڈ م۔ ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ایک تجویز پیش کی گئي جس میں مسلم خواتین کے عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 30, 2016 11:40 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں برقع اور نقاب پہننے پر پابندی کی تجویز پیش
Demo Pic.

ایمسٹرڈ م۔ ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ایک تجویز پیش کی گئي جس میں مسلم خواتین کے عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ تاہم، اس قانون کو نافذ کرنے کے لئے ابھی سینیٹ کی منظوری ضروری ہے۔ اس قانون کے مطابق ان عوامی مقامات پر برقع پہننا ممنوع ہوگا جہاں سکیورٹی کے نقطہ نظر سے شناخت بتانا ضروری ہوتا ہے۔ ان عوامی مقامات میں سرکاری عمارتوں، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول اور اسپتال شامل ہیں۔


اگر یہ قانون نافذ ہو جاتا ہے تو ہالینڈ مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی لگانے والے یورپی ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

First published: Nov 30, 2016 11:39 AM IST