ہندوستان کا ایک پڑوسی ملک دہشت گردوں کو کرتا ہے مدد: نائب صدرجمہوریہ

مغربی افریقی ملک سیرالیون کے دورے پرگئے وینکیا نائیڈو نےکہا کہ جموں وکشمیرکی تشکیل نوسےترقی میں تیزی آئےگی۔

Oct 14, 2019 05:11 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 05:13 PM IST
ہندوستان کا ایک پڑوسی ملک دہشت گردوں کو کرتا ہے مدد: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو۔ فائل فوٹو

فری ٹاؤن: نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نےکہا ہےکہ جموں وکشمیرکی تشکیل نوکرکے مرکزکے زیرانتظام دوریاستوں میں تقسیم کئے جانے سے ریاست میں ترقی میں تیزی آئےگی اورسرحد پردہشت گردی کے واقعات میں کمی آئے گی۔ مغربی افریقی ملک سیرالیون کے دورے پرگئے وینکیا نائیڈو نے پیرکویہاں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہندوستان کا ایک پڑوسی ملک دہشت گردوں کوتعاون اورسرمایہ سےمدد کرنےکے ساتھ ساتھ اشتعال انگیزسرگرمیوں کوانجام دے رہا ہے، جوتشویش کی بات ہے۔

انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور انسانیت کے دشمن دہشت گردی کی شکل اختیارکرچکے ہیں اوردہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کوبڑھاوا دینے والے چند ممالک کے خلاف کارروائی اورایسی سرگرمیوں کےلئے سرمایہ فراہم کرانے پرپابندی عائد کرنےکی یقین دہانی کےلئےعالمی برادری سےمتحد ہونےکی اپیل کی۔ انہوں نے جموں وکشمیرمیں پھیلائےجارہےمنفی پروپیگنڈے کا ذکرکیا اورہندوستانی برادری سےصحیح تصویرپیش کرکےاس کا موثرجواب دینےکی اپیل کی۔

نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈونےکہا کہ بے بنیاد اطلاعات کے تشہیرپرروک لگانےکا ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان ایسا ملک ہے، جہاں صدر، نائب صدر، وزیراعظم، اعلی عدالت کے جج اور دفاعی فورسوں کے سربراہ بھی اقلیتی برادری سے رہ چکے ہیں۔ نائب صدرنے یہا ں جمہوریہ سیرالیون کی قومی پارلیمنٹ کےاسپیکرعباس چرنوبوندی سے بھی ملاقات کی۔ 

Loading...

Loading...