معذور بچی نے ٹیچر کی مدد سے کیا ایسا کام، یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں آجائیں گے آنسو
یہ ویڈیو آپ کے دل کو چھو لے گا۔ ویڈیو میں ایک چھوٹی سی بچی کو جو خوشیاں ملتی نظر آرہی ہیں وہ کسی اور کیلئے شاید بڑی بات نہ ہو مگر اس بچی کے چہرے کی ہنسی بتا رہی ہے کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا سکھ حاصل ہو رہا ہے۔
یہ ویڈیو آپ کے دل کو چھو لے گا۔ ویڈیو میں ایک چھوٹی سی بچی کو جو خوشیاں ملتی نظر آرہی ہیں وہ کسی اور کیلئے شاید بڑی بات نہ ہو مگر اس بچی کے چہرے کی ہنسی بتا رہی ہے کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا سکھ حاصل ہو رہا ہے۔
انسان کی زندگی میں چھوٹی۔چھوٹی خوشیاں بہت معنی رکھتی ہیں۔ کئی مرتبہ ہمارے لئے کچھ چیزیں بہت اہمیت نہیں رکھتیں مگر کسی اور کیلئے وہ چیزیں زندگی کا سب سے بڑا سکھ ثابت ہو سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک بیحد ہی خوبصورت ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آ جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک چھوٹی سی بچی کو جو خوشیاں ملتی نظر آرہی ہیں وہ کسی اور کیلئے شاید بڑی بات نہ ہو مگر اس بچی کے چہرے کی ہنسی بتا رہی ہے کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا سکھ حاصل ہو رہا ہے۔
ٹویٹر پر ڈاکٹر اجیتا نام کی ایک یوزر نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جو لوگوں کے دلوں کو چھو لے رہا ہے۔ اس ویڈیو میں پانچ۔چھ سال کے کافی سارے بچے نظر آرہے ہیں جو ڈانس کر رہے ہیں۔ ان میں سب سے آگے ایک شخص، چھوٹی بچی کو ناچنے میں مدد کر رہا ہے۔ دراصل شخص جس بچی کو ناچنے میں مدد کر رہا ہے وہ معذور ہے۔ اس لئے اس شخص نے بچی کے دونوں پاؤں کو اپنے پاؤں سے باندھا اور دیگر بچوں کے ساتھ اس بچی کو بھی ڈانس کروا رہا ہے۔ ناچتے وقت معذور بچی کے چہرے پر مسکان ہے۔ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرنے میں بہت ہی مزہ آتا نظر آرہا ہے۔ اجیتیا نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا، معذور بچی کا جم ٹیچر اسے اس کے دوستوں کے ساتھ ڈانس کروانے مدد کر رہا ہے۔ بچی کے زہرے پر خوشی دیکھئے۔
Her gym teacher helped the disabled girl dance with her friends. Look at the joy on her face! ❤ pic.twitter.com/4SC6zZN9JA
ویڈیو پوسٹ کرنے والی ڈاکٹر اجیتا کے بایو سے لگ رہا ہے کہ وہ خود یوگا اور آیوروید کی جانکار ہیں۔ ان کے اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے محض سترہ گھنٹوں کے اندر ایک ہزار بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے اور تقریبا سات ہزار لوگ اس ویڈیو کو لائک کر چکے ہیں۔ کئی لوگ اس ویڈیو پر کمینٹ کرکے اپنا رد عمل بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ بچی پر اپنا بے پناہ پیار برسا رہے ہیں۔ ؔ
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔