پارلیمانی انتخابات میں وکرم سنگھے کو جیت

سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے نے ملک کی سیاست میں واپسی کی کوشش کرنے والے سابق صدر مہندا راج پکشے کو پارلیمانی الیکشن میں شکست دے دی ہے۔ سر

Aug 19, 2015 07:43 AM IST | Updated on: Aug 19, 2015 07:46 AM IST
پارلیمانی انتخابات میں وکرم سنگھے کو جیت

کولمبو۔ سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے نے ملک کی سیاست میں واپسی کی کوشش کرنے والے سابق صدر مہندا راج پکشے کو پارلیمانی الیکشن میں شکست دے دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر وکرم سنگھے کی پارٹی یونائٹیڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کو 225 پارلیمانی سیٹوں میں 106 پر جیت حاصل ہوئی ہے۔ راج پکشے کی یونائٹیڈ پیپلز فریڈم الائنس (یو پی ایف اے) کو 95 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ تمل اکثریتی شمالی اور مشرقی صوبہ میں تمل نیشنل الائنس نے بھی تمام 16 سیٹیں جیت لیں۔ باقی سیٹوں پر چھوٹی پارٹیوں نے قبضہ کیا۔

مسٹر وکرم سنگھے نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ’میں اس الیکشن میں جیت کو یقینی بنانے کیلئے پارٹی کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اکثریت نے ان کی بہتر حکمرانی کو منتخب کیا ہے۔ واضح رہے کہ 225 پارلیمانی سیٹوں میں حکومت بنانے کیلئے کم از کم 113 سیٹیں لازمی ہیں۔ اس لئے مسٹر وکرم سنگھے کو دیگر پارٹیوں کی حمایت حاصل کرنی ہونگی۔

Loading...

مودی نے وکرم سنگھے کو مبارکباد دی

دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں یونائٹیڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کی شاندار فتح پر پارٹی کے لیڈر مسٹر رانل وکرم سنگھے کو مبارک باد دی۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’میں نے مسٹر وکرم سنگھے سے بات کی اور انتخابات میں ان کے اتحاد کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ مجھے امید ہے کہ ان کی قیادت میں ہندستان اور سری لنکا کے رشتے مزید مضبوط ہونگے۔ پرامن انتخابات کیلئے میں سری لنکا کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں‘۔

سری لنکا میں کل کے پارلیمانی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی میں یو این پی کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدہ کے امیدوار مسٹر رانل وکرم سنگھے نے جیت کا دعوی کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی سابق صدر مہندا راج پکشے کی ملک کی سیاست میں واپسی کرنے کی امید معدوم ہوگئی ہے۔ یو این آئی۔ س ا۔

Loading...