ہوم » نیوز » عالمی منظر

ولادیمیر پوتن نے کی پلوامہ خود کش حملہ کی مذمت، کہا- سرپرستوں کو سزا ملے

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے سرپرستوں اور قصورواروں کو سخت سزا ملنی چاہئے

  • UNI
  • Last Updated: Feb 16, 2019 08:24 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ولادیمیر پوتن نے کی پلوامہ خود کش حملہ کی مذمت، کہا- سرپرستوں کو سزا ملے
روس کے صدر پوتن ۔ فائل فوٹو

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس حملے کے سرپرستوں اور قصورواروں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔


پوٹن نے صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ارسال کردہ اپنے پیغام میں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم اس سنگین جرم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ روس دکھ کی اس گھڑی میں ہندوستان کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں‘‘۔


اس دوران اسرائیل نے بھی پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر رون مالکا نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ ’’دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے ہندوستانی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کے اہل خانہ، ہندوستان کے عوام اور حکومت ہند کے تئیں ہماری دلی ہمدردیاں ہیں۔

First published: Feb 16, 2019 08:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading