اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایک گاؤں جہاں ہنی سنگھ کے گانے بجا کر بھگائے جاتے ہیں خنزیر

    نینی تال : جنگلی جانوروں کی دہشت سے اتراکھنڈ کے کسان اور حکومت دونوں ہی طویل مدت پریشان ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اس سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے، لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نینی تال : جنگلی جانوروں کی دہشت سے اتراکھنڈ کے کسان اور حکومت دونوں ہی طویل مدت پریشان ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اس سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے، لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا۔

      آخر کار پریشان ہوکر کسانوں نے ایک منفرد حل نکالا ہے۔ سننے میں تھوڑا سا عجب لگے گا ، لیکن یہ بالکل سچ ہے کہ نینی تال کے کسان ہنی سنگھ اور دیگر پنجابی گلوکاروں کے گانے فل ساؤنڈ میں بجاکر خنزیر کو بھگا رہے ہیں۔ان گانوں سے نہ صرف جنگلی خنزیز بلکہ دیگر جانور بھی ان کے کھیتوں میں نہیں آتے ہیں۔

      نینی تال کے پٹی گاؤں کے رہنے والے 48 سالہ کسان بشن جتوال نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بزرگوں سے سنا تھا کہ جنگلی جانور وہاں آنے سے کتراتے ہیں، جہاں انسان رہتے ہیں اور اس وجہ سے انہوں نے اپنے کھیتوں میں لاؤڈ اسپیکرز لگا کر ہنی سنگھ اور دیگر پنجابی گلوکاروں کے گانے فل ساؤنڈ میں بجائے۔

      اس کے بعد آس پاس کے بہت سے گاؤں والوں نے بھی یہ حکمت عملی اپنائی تو انہیں بھی کامیابی ملی۔ خیال رہے کہ نینی تال میں جنگلی خنزیر کی دہشت سے بچنے کے لئے ریاستی حکومت ان کو مارنے کے احکامات بھی جاری کرچکی ہے ، لیکن اس کا بھی کوئی اثر نظر نہیں آرہا ہے۔

      واضح رہے کہ گزشتہ سال جانوروں نے آلو، ٹماٹر اور گندم کی کاشت کو اتنا نقصان پہنچایا تھا کہ یہاں کے بہت سے کسان دیوالیہ ہو گئے تھے۔

      First published: