ہوم » نیوز » عالمی منظر

خانہ جنگی کے دہانے پر برونڈی : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ وسط افریقی ملک برونڈي جنگ کے دہانے پر ہے جس کا اس خطے پر تباہ کن اثر پڑ سکتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 01, 2015 01:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خانہ جنگی کے دہانے پر برونڈی : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ وسط افریقی ملک برونڈي جنگ کے دہانے پر ہے جس کا اس خطے پر تباہ کن اثر پڑ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ ۔  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ وسط افریقی ملک برونڈي جنگ کے دہانے پر ہے جس کا اس خطے پر تباہ کن اثر پڑ سکتا ہے۔


برونڈي کے صدر پیئرے نكورنجيجا کے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کےاعلان اور پھر متنازعہ انتخابات میں جیتنے کے دوران ہوئے تشدد میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے اور ہزاروں افراد کو ملک چھوڑنا پڑا۔ 15 رکنی سلامتی کونسل نے مسٹر مون سے برونڈی میں نسلی تشدد کے خدشات کے پیش نظر ملک میں اقوام متحدہ کی کارکردگی بڑھانے کے لئے متبادل فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔ حکومت کی درخواست پر 2014 کے آخر میں برونڈی میں اقوام متحدہ کے سیاسی مشن کو بند کر دیا گیا تھا۔


سلامتی کونسل کو ارسال کردہ خط میں مسٹر مون نے تین متبادل بتائے جن میں اقوام متحدہ امن مشن، ایک خاص سیاسی مشن یا پھر برونڈي میں ان کے خصوصی مشیر جمال بن عمر کے لئے ایک حامی ٹیم بھیجے کی تجاویز تھیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے تیسرے متبادل پر غور کرنے کی سفارش کی ہے۔

First published: Dec 01, 2015 12:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading