اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے افریقی ملک جنوبی سوڈان میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم پر تشویش ظاہر کی ہے۔ مسٹر مون نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری تنازعات سے امن عمل کی رفتار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مسٹر مون نے سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری تنازعہ کو جلد ختم کرنے کے سلسلے میں صدر سلوا كر اور نائب صدر رک ماچیر سے بات چیت کی اور انہیں سیکورٹی فورسز کو ذمہ دار بنانے کو کہا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں جاری تشدد سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔