کورونا وائرس (Coronavirus) کا قہر ابھی بھی جاری ہے ۔ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا کا اومیکران ویریئنٹ (Omicron Variant) تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ایک مرتبہ پھر متاثرین کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ایسے میں ماسک پہننے اور دوری بنائے رکھنے کے ضوابط پر عمل کرنے کی کافی ضرورت ہے ، مگر ان چیزوں کو کئی لوگ ماننے سے انکار کردیتے ہیں اور جب ان پر دباو بنایا جاتا ہے تو وہ عجیب و غریب حرکت کرنے لگتے ہیں، جیسا ارجنٹینا کی ایک خاتون نے کیا ۔ اس نے کپڑے اتار کر ہی ماسک (Argentina Woman Wear Dress As Face Mask) بنا لیا ۔
دن سن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مابق مغربی ارجنٹینا کے مینڈوزا (Mendoza province, Argentina) کے ایک آئس کریم پارلر میں ایسا واقعہ حال ہی میں پیش آیا کہ لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ گانڈائے کروز کی ایک آئس کریم کی دکان میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے آئس کریم خریدنے کیلئے کھڑے ہوئے تھے جب اچانک ایک خاتون داخل ہوئی ۔ خاتون نے ماسک نہیں پہنا تھا ، اس لئے اس کو دکاندار نے ماسک (Shopkeeper Ask Woman to wear mask) پہننے کیلئے کہا ۔
Shocking moment woman strips down to her underwear and uses dress as a face mask to buy ice cream pic.twitter.com/w6KTqg1aJj
خاتون اس بات سے کافی غصہ ہوگئی ۔ اس نے فورا ہی اپنی کالی ڈریس اتاری (Woman Strips Down to Bra and Underwear) اور سب کے سامنے صرف برا اور انڈرویئر میں کھڑی ہوگئی ۔ اس کے بعد اس نے اپنی ڈریس کو ماسک (Woman strip to wear dress as face mask) کی طرح چہرے پر باندھ لیا ۔ باندھتے باندھے وہ غصہ میں دکاندار سے کہہ رہی تھی کہ اب اس کو چین سے ماسک باندھ لینے دیا جائے ، ٹوکا نہ جائے ۔ مگر یہ دیکھ کر دکاندار بھی حیران ہوگیا اور اس نے فورا ہی خاتون کو صحیح طرح کا ماسک پہن کر آنے کیلئے کہا ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاس کھڑا کنبہ بھی یہ دیکھ کر حیران تھا اور والد اس جانب دیکھ بھی نہیں رہا تھا ۔ رپورٹس کے مطابق باہر خاتون کے ساتھ تقریبا گیارہ لوگ اور تھے ۔ سب نے مل کر اس کو آئس کریم لانے کیلئے بھیجا تھا ۔ سوشل میڈیا پر خاتون سے وابستہ ویڈیو وائرل ہوگیا اور سب حیران ہیں ۔ ویسے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب لوگوں نے عوامی مقامات پر اس طرح کی حرکت کی ہے ۔ پچھلے مہینے امریکہ کے ایک طیارہ میں ایک مسافر کو اس لئے اتار دیا گیا تھا کہ وہ لیڈیز انڈرویئر کو ماسک کی جگہ لگا کر سفر کررہا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔