உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برازیلین ماڈل خود سے ہی لے رہی ہے طلاق، مردوں سے تنگ آکر اپنے آپ سے کی تھی شادی، اب پھر مل گیا پیار

    ماڈل خود سے ہی لے رہی ہے طلاق، مردوں سے تنگ آکر اپنے آپ سے کی تھی شادی

    ماڈل خود سے ہی لے رہی ہے طلاق، مردوں سے تنگ آکر اپنے آپ سے کی تھی شادی

    برازیل کی ماڈل کرس گیلیرا (Chris Galera) نے خود سے ہی شادی (Brazilian model Married Herself) کرکے پوری دنیا میں سرخیاں بٹوری تھیں۔ کرس نے کہا تھا کہ ان کا بھروسہ مردوں سے اٹھ چکا ہے اور وہ اب خود کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ حالانکہ ان کا سیلف ریلیشن صرف تین ماہ ہی چل سکا۔ اب وہ اپنے آپ سے طلاق (Unique Divorce) لینے جا رہی ہیں کیونکہ ان کی زندگی میں کسی اورکی انٹری ہوگئی ہے۔ 33سال کی کرس گیلیرا نے ستمبر میں خود سے شادی کی تھی اور اب وہ اس رشتے سے آزاد ہونا چاہتی ہیں۔

    • Share this:
      کئی بار رشتے جب ہمارے مرضی کے مطابق نہیں ملتے، تو ہم ان سے مایوس ہوجاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی برازیلین ماڈل (Brazilian Model) کے ساتھ ہوا جو مردوں کی بے وفائی سے بے حد تنگ آکر اکیلے رہنے لگی۔ پھر اسے احساس ہوا کہ وہ اکیلی ہی اتنی قابل ہے کہ اسے کسی کی ضرورت نہیں ہے۔ کرس گیلیرا نامی برازیلین ماڈل نے تبھی خود سے شادی کرلی، لیکن ان کا یہ رشتہ بھی صرف تین ماہ ہی چل سکا۔

      ماڈل کے فیصلے سے رہ جائیں گے حیران

      برازیل (Brazil) کے ساو پاولو (Sao Paolo) کی 33 سال کی ماڈل کرس گیلیرا (Cris Galera) بے وفائی سے تنگ آکر اکیلے رہنا چاہتی تھیں۔ اس کے لئے انہوں نے باقاعدہ اپنے آپ سے شادی بھی کرلی تھی، لیکن اب وہ اس رشتے سے آزاد ہوکر ایک نئے رشتے میں جانا چاہتی ہیں۔ اب چونکہ شادی پورے رسم ورواج سے کی تھی، اس لئے انہیں اپنے آپ سے طلاق لے کر ہی اگلے ریلیشن میں جانا ہوگا۔

      پرانے بوائے فرینڈ سے دھوکہ کھاکر کرس گیلیرا نے خود کو سنبھالا اور فیصلہ لیا کہ وہ خود سے ہی شادی کریں گی۔
      پرانے بوائے فرینڈ سے دھوکہ کھاکر کرس گیلیرا نے خود کو سنبھالا اور فیصلہ لیا کہ وہ خود سے ہی شادی کریں گی۔


      پرانے بوائے فرینڈ سے دھوکہ کھاکر کرس گیلیرا نے خود کو سنبھالا اور فیصلہ لیا کہ وہ خود سے ہی شادی کریں گی۔ کیونکہ انہیں کسی اور کی ضرورت نہیں ہے، وہ اپنے آپ میں ہی قابل ہیں۔ کرس نے دلہن کی طرح سج کر چرچ میں اپنے آپ سے ہی (woman married herself) شادی کرلی۔ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر خوب وائرل بھی ہوئی تھیں۔ کرس کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچاتی ہیں۔

      کرس گیلیرا کا کہنا ہے کہ ان کا پیار سے اعتماد اٹھ گیا تھا، لیکن اس شخص کی انٹری کے بعد انہیں ایک بار پھر پیار میں بھروسہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
      کرس گیلیرا کا کہنا ہے کہ ان کا پیار سے اعتماد اٹھ گیا تھا، لیکن اس شخص کی انٹری کے بعد انہیں ایک بار پھر پیار میں بھروسہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔


      Mirror کی رپورٹ کے مطابق، وہ اب اس شادی سے باہر نکلنا چاہتی ہیں، کیونکہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے۔ وہ اپنے نئے پیار سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ کرس گیلیرا کا کہنا ہے کہ ان کا پیار سے اعتماد اٹھ گیا تھا، لیکن اس شخص کی انٹری کے بعد انہیں ایک بار پھر پیار میں بھروسہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ حالانکہ ستمبر میں انہوں نے جب خود سے شادی کرنے کا قدم اٹھایا تھا، تو ان کی باتوں سے لگ رہا تھا کہ وہ کافی سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کر رہی ہیں۔ پھر بھی ان کا یہ رشتہ جلدی ہی ٹوٹنے والا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      دوست کے جوان بیٹے سے بوڑھی عورت نے کرلی شادی، ہنی مون پر رومانس شروع کرتے ہی ہوا حادثہ


      انہوں نے فوراً عرب کے ایک شیخ کی تجویز کو بھی مسترد کر دیا تھا، جنہوں نے ان سے تین کروڑ سے زیادہ لے کر خود کو طلاق دے کر ان سے شادی کے لئے کہا تھا۔ اس کے جواب میں کرس نے کہا تھا کہ وہ بکاو (فروخت ہونے والی) نہیں ہیں اور صرف پیسے کے لئے شادی نہیں کریں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: