உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قبر میں مردہ شوہر کے ساتھ یوم پیدائش منانے پہنچی خاتون، دیکھا کچھ ایسا کہ اڑ گئے ہوش

    حال ہی میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اسی غم کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی سالگرہ پر مرے ہوئے شوہر کے ساتھ یوم پیدائش منانے کیلئے قبرستان (Mud dumped on grave of husband wife angry) پہنچ گئی۔

    حال ہی میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اسی غم کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی سالگرہ پر مرے ہوئے شوہر کے ساتھ یوم پیدائش منانے کیلئے قبرستان (Mud dumped on grave of husband wife angry) پہنچ گئی۔

    حال ہی میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اسی غم کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی سالگرہ پر مرے ہوئے شوہر کے ساتھ یوم پیدائش منانے کیلئے قبرستان (Mud dumped on grave of husband wife angry) پہنچ گئی۔

    • Share this:
      جب انسان کا کوئی اپنا قریبی انتقال کر جاتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ وہ اس کی یاد میں سب کچھ کرے۔ اس کے نام پر نیک کام کرے لیکن جب لوگ اپنے مرے ہوئے پیاروں کے تئیں دوسروں کی بے حسی دیکھتے ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔ حال ہی میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اسی غم کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی سالگرہ پر مرے ہوئے شوہر کے ساتھ یوم پیدائش منانے کیلئے قبرستان (Mud dumped on grave of husband wife angry) پہنچ گئی۔

      دی سن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر (Manchester, England) میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دوسروں کو حیران کر دیا۔ یہاں 5 بچوں کے باپ رائے تھامسن (Roy Thompson) کو کورلٹن کے جنوبی قبرستان، چورلٹن ( Southern Cemetery, Chorlton) میں دفن ہیں ۔ ان کا انتقال گزشتہ سال 88 سال کی عمر میں ہوا اور انہیں یہیں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ حال ہی میں جب ان کی بیوی ان کی قبر پر پہنچی تو وہاں کا منظر دیکھ کر ان کے ہوش ہی اڑ گئے۔

      یہ بھی پڑھئے: مسجد نبوی میں پاکستانی وفد کو دیکھ کرShahbaz Sharif 'چور۔چور' کے نعرے لگنےسے سعودی عرب خفا

      مردہ شخص کی قبر پر مٹی کا پہاڑ بنا دیا گیا۔
      گزشتہ جمعرات کو اہلیہ بیورلی کی سالگرہ تھی اور اس موقع پر وہ اپنے شوہر کے ساتھ سالگرہ منانا چاہتی تھیں۔ چنانچہ وہ قبرستان پہنچی اور جب اپنے شوہر کی قبر کے قریب پہنچی تو دیکھا کہ ان کی شوہر کی قبر پر مٹی کے ڈھیر کے نیچے دبی (Mud dumped on grave of husband) ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی قبر کے اوپر تقریباً 5 فٹ اونچا مٹی کا پہاڑ بنا ہوا تھا۔ یہ دیکھ کر انہیں بہت صدمہ لگا اور وہ رونے لگیں۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے سوال کیا جو قبرستان میں کھدائی کا کام کر رہے تھے اور بغل والی قبر سے مٹی نکال رہے تھے۔

      یہ بھی پڑھئے: Airportپر سامان میں پیک ملی ایسی چیز دیکھ کر سبھی کے اڑ گئے ہوش، سکیورٹی اہکار بھی ہکا۔بکا

      مزید پڑھیں: OMG! آنکھوں کا دھوکہ نہیں، شخص کے راز کھولتی ہے تصویر، پہلی نظر میں کیا آپ نے دیکھا سیکریٹ؟



      قبر پر مٹی کا ڈھیر ڈالنے سے فیملی ناراض
      خاتون کا کہنا تھا کہ رائے کی قبر پر ابھی تک ہیڈ اسٹون نہیں لگایا گیا ہے۔ لیکن ان کے کنبے نے قبر کو پھولوں سے بہت خوبصورتی سے سجایا تھا اور ان کے پاس ان کے پسند اور ضرورت کی ہر چیز رکھی تھی۔ کھدائی کے وقت وہ تمام چیزیں اٹھا کر بغل میں بنی دوسری قبر پر رکھ دی گئی ہیں اور پھولوں پر مٹی ڈال دی گئی ہے۔ رائے کے 55 سالہ بیٹے انتھونی نے مرکزی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مردہ شخص کے لیے بے حسی کا مظاہرہ ہے اور یہ اس کے اہل خانہ کے لیے دکھ کی بات ہے۔ کونسل والوں نے کہا ہے کہ یہ ایک عام سی بات ہے۔ قبرستان میں جب بھی کھدائی کی جاتی ہے تو اس کے ساتھ والی قبر پر مٹی ڈالی جاتی ہے۔ لیکن رائے کے خاندان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہیں مٹی کو ہٹا کر کسی خالی جگہ پر رکھنا چاہیے تھا۔ اب انہوں نے کونسل کی پالیسی کے خلاف بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی قبر پر رکھی چیزوں کو اتنی آسانی سے ہٹانے کے بعد کونسل کے لوگوں نے دوسری قبر پر رکھ دیا۔ اگر کوئی ان کے والد کی قبر پر جانا چاہے تو وہ یہی لگے گا کہ رائے بغل والی قبر میں دفن ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: