ہوم » نیوز » عالمی منظر

چل رہی تھی سٹی کونسل کی Zoom میٹنگ اور کیمرے کے سامنے ہی سیکس کرنے لگا شخص

برازیل میں چل رہی سٹی کونسل کی میٹنگ میں ایک اہلکار کیمرا آف کرنا بھول گیا اور کیمرے کے سامنے ہی سیکس کرنے لگا۔

  • Share this:
چل رہی تھی سٹی کونسل کی Zoom میٹنگ اور کیمرے کے سامنے ہی سیکس کرنے لگا شخص
جب کیمرے کے سامنے ہی سیکس کرنے لگا شخص

ریو۔ برازیل (Brazil) کے شہر ریو ڈی جنیریو (Rio de Janeiro council) کی سٹی کونسل میٹنگ آج کل کورونا انفیکشن (Coronavirus) کے معاملوں کے سبب Zoom ایپ کے سبب ہو رہی ہے۔ ایسی ہی ایک میٹنگ میں کونسل کے چیف، رپورٹرز سے بات کر رہے تھے لیکن تبھی ان کی نظر میٹنگ کی ایک ونڈو پر پڑی جہاں کونسل کا ایک اہلکار کیمرے کے سامنے ہی سیکس کر رہا تھا۔ بعد میں پتہ چلا کہ اہلکار کو لگا تھا کہ اس نے کیمرا آف کر دیا ہے لیکن دراصل پورے واقعہ کا لائیو ٹیلی کاسٹ ہو چکا تھا۔


ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، اس میٹنگ کی صدارت سوشلزم اینڈ لبرٹی پارٹی کے لیڈر لیونل برزولا کر رہے تھے۔ حالانکہ لیونل نے اس بات کا ذکر ہی نہیں کیا اور میٹنگ بڑے ہی پر امن طریقہ سے پوری کی۔ حالانکہ، اس دوران اہلکار سیکس کرتا ہوا نظر آ رہا تھا۔ یہ میٹنگ ریو میں موجود طلبہ کے کے لئے گارنٹی فوڈ کا انتظام کرنے سے متعلق تھی۔ سٹی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ گھروں سے دور رہے طلبہ کو وبا کے دوران مفت میں کھانا دستیاب کرایا جائے۔ در اصل، یہ ملازم بھی میٹنگ کا حصہ تھا اور اسے لگا کہ اس نے میوٹ کر کے کیمرا بھی آف کر دیا ہے۔ اس کے بعد وہ گھر میں ہی بستر پر کسی خاتون کے ساتھ سیکس کرنے لگا اور وہ کیمرا بند کرنا بھول گیا تھا۔


مقامی میڈیا کے مطابق، یہ شخص کونسلر یا رپورٹر نہیں بلکہ کوئی ملازم تھا۔ حالانکہ میٹنگ تقریبا چار گھنٹے تک چلتی رہی اور کسی نے اس واقعہ کی طرف دھیان نہیں دیا۔ ایک کونسلر کے مطابق، سبھی نے یہ دیکھ لیا تھا لیکن کسی نے بھی اس کی چرچا کرنے کی جگہ مسئلہ پر ہی بات کرنا بہتر سمجھا۔ برزولا نے کہا کہ میٹنگ کافی اہم معاملے پر تھی لیکن سبھی لوگوں کا دھیان اس واقعہ پر ہے نہ کہ اس پر کہ کتنا اچھا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 18, 2020 12:55 PM IST