باڑمیر۔ ہندستان۔پاکستان سرحد (India-Pakistan Border) کے قریب راجستھان (Rajasthan) کے باڑمیر (Barmer) میں ایک وائرل ویڈیو نے سنسنی مچا دی ہے۔ وائرل ویڈیو میں خاتون پر جے سی بی چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معاملہ باڑمیر ضلع کے بیتو تھانہ علاقے کے بیاتو ہیڈ کوارٹر سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ یہاں اس خاتون پر دو خواتین اور اس کے ہی خاندان کے کچھ لوگوں کی طرف سے حملہ اور مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بیاتو ہیڈ کوارٹر میں پلاٹ کے تنازعہ کو لے کر ایک فریق نے اس خاتون کی زیر قبضہ اراضی پر جے سی بی چلانا شروع کر دی جس کی مخالفت کرنے پر 2 خواتین نے خاتون پر حملہ کر دیا اور کئی لوگ وہاں خاموش تماشائی بنے نظر آئے۔
خاتون کے ساتھ زیادتی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دونوں فریق کی جانب سے بیاتو تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ لیکن اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جے سی بی سے خاتون پر حملہ کرنے کی کوشش کا ویڈیو بھی سامنے آرہا ہے۔ تاہم نیوز 18 اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے لیکن جس طرح سے یہ واقعہ تھانے سے کچھ فاصلے پر ہوا بتایا جا رہا ہے۔ ایسے میں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ضرور اٹھتا ہے۔
پولیس کی جانچ جاری
اس پورے واقعہ کے بارے میں باڑمیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک بھارگوا کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو کی اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ویڈیو کے حوالے سے 14، 2 نومبر اور 15 نومبر کو ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں فریق کا ایک دوسرے سے تعلق ہے۔ واقعہ 4-5 دن پرانا بتایا جاتا ہے۔ پلاٹ کی ملکیت کو لے کر فریقین میں تنازعہ چل رہا ہے۔ پولس وائرل ویڈیو کو بھی جانچ میں شامل کرکے تحقیقات کررہی ہے۔ دونوں پارٹیوں اور ان سے جڑے لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔