உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گرل فرینڈ کو تھا بوائے فرینڈ پر بے وفائی کا شک، پتہ لگانے کے لئے اپنایا ایسا طریقہ کہ ہونے لگی تعریف

    خاتون کو بوائے فرینڈ کی حقیقت کا پتہ چل گیا۔ (تصویر کریڈٹ: Tiktok)

    خاتون کو بوائے فرینڈ کی حقیقت کا پتہ چل گیا۔ (تصویر کریڈٹ: Tiktok)

    کینزی کیورن (Kenzie Curran) نام کی خاتون نے سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک (Tiktok) پر ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنے بے وفا بوائے فرینڈ (Cheating boyfriend truth revealed) کا جھوٹ پکڑا۔

    • Share this:
      جب رشتوں میں پیار اور بھروسہ ختم ہونے لگتا ہے تب جوڑے کے درمیان دوریاں بڑھ جاتی ہیں۔ ایسے میں بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کو ایک دوسرے پر شک بھی ہونے لگتا ہے۔ اگر کسی رشتے میں شک پیدا ہوا تو وہ رشتہ برباد ہونا طے ہے۔ وہیں اگر شک یقین میں بدل جائے تو پھر لوگوں کے پیروں تلے زمین کھسک جاتی ہے۔ حال ہی میں ایسا ہی ہوا ایک خاتون (Woman’s trick to find cheating boyfriend) کے ساتھ، جب اسے شک ہوا کہ اس کا بوائے فرینڈ اسے دھوکہ دے رہا ہے۔

      ’دی سن‘ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، کینزی کیورن (Kenzie Curran) نام کی خاتون نے سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک (Tiktok) پر ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنے بے وفا بوائے فرینڈ (Cheating boyfriend truth revealed) کا جھوٹ پکڑا اور اب وہ دوسروں کو بھی یہی ٹرک سکھا رہی ہیں، جس سے وہ اپنے پارٹنر کا سچ پکڑ سکیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      مہندی تقریب سے لے کر شادی میں ڈانس تک، ردھما کپور نے شیئر کی نایاب تصاویر

      خاتون نے سچ تلاش کرنے کے لئے بنایا غضب کا پلان

      انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے بوائے فرینڈ گزشتہ دو سالوں سے ریلیشن شپ میں تھے۔ مگر انہیں شک ہونے لگا کہ وہ انہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔ تو ایک رات جب کینزی کا بوائے فرینڈ گھر پر تھا، تب اس نے انہیں ویڈیو کال کیا۔ پھر انہوں نے اس سے اس کے اسنیپ چیٹ کا پاسورڈ پوچھا۔ بوائے فرینڈ نے فوراً بہانہ بنا دیا کہ اسے پاسورڈ نہیں معلوم، وہ بھول چکا ہے۔ تب کینزی نے اپنے پلان کو شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کال پر بات کرتے کرتے وہ اپنا اسنیپ چیٹ کھولے اور اپنی ماں کے فون سے ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے وہ ویڈیو بھیجے۔

      خاتون نے مانگی ریکارڈنگ تو چلا پتہ

      بوائے فرینڈ نے فوراً کہا کہ اس کی ماں سوچکی ہے کیونکہ رات کافی ہوگئی تھی۔ خاتون نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی، مگر پھر اس نے کہا کہ وہ اپنی اسکرین کا ریکارڈ آن کردے اور پھر ویڈیو کال پر بات کرتے کرتے اسنیپ کھولے اور میسیج اوپن کرلے۔ پھر اسی ویڈیو کو سیو کرکے اسے بھیج دے۔ یہ سن کر بوائے فرینڈ ڈر گیا اور اس نے ویڈیو بھیجنے سے منع کردیا۔ کافی بات چیت کرنے کے بعد تب اس نے خود قبول کرلیا کہ اس کا کسی اور لڑکی سے افیئر چل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جب صارفین کو سچ پتہ لگانے کا یہ عجیب وغریب طریقہ پتہ چلا تو ان لوگوں نے خاتون کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کبھی وہ ایسے حالات میں پھنسے تو اسی طرح اپنے پارٹنر کا جھوٹ پکڑیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: