ہوم » نیوز » عالمی منظر

کشمیر پر ہو رہی پاکستانیوں کی میٹنگ میں گونجنے لگے 'جئے شری رام' کے نعرے

معاملہ یہ ہے کہ کشمیر معاملہ پر پاکستانی حکام ایک انٹرنیشنل سیمینار/ ویبنار کر رہے تھے۔ ویڈیو کانفرنسنگ سائٹ زوم پر یہ سیمینار چل رہا تھا۔ حالانکہ، اسی دوران بیک گراونڈ میں کچھ گانے بجنے شروع ہو گئے۔ یہ ہندستانی گانے تھے جس میں ' جئے شری رام' کے نعرے سنائی دے رہے تھے۔

  • Share this:
کشمیر پر ہو رہی پاکستانیوں کی میٹنگ میں گونجنے لگے 'جئے شری رام' کے نعرے
کشمیر پر ہو رہی پاکستانیوں کی میٹنگ میں گونجنے لگے 'جئے شری رام' کے نعرے

اسلام آباد۔ پاکستان (Pakistan) مسلسل بین اقوامی فورموں اور کئی دیگر طریقوں سے کشمیر (Kashmir Issue) کے معاملہ پر ہندستان کو گھیرنے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔ حالانکہ، سبھی فورموں پر ہندستان کی طرف سے پاکستان کو کرارا جواب ملتا رہا ہے۔ اب ایک نئے معاملے پر پاکستان میں کشمیر معاملے پر چل رہے ویبنار کو ہندستانی ہیکرس نے نشانہ بنایا۔ پاکستان نے الزام لگایا ہے کہ مبینہ طور پر ہندستانی ہیکروں نے ایک بار پھر پاکستانی سائٹ کو ہیک کر ' جئے شری رام' کے نعرے لگائے۔


معاملہ یہ ہے کہ کشمیر معاملہ پر پاکستانی حکام ایک انٹرنیشنل سیمینار/ ویبنار کر رہے تھے۔ ویڈیو کانفرنسنگ سائٹ زوم پر یہ سیمینار چل رہا تھا۔ حالانکہ، اسی دوران بیک گراونڈ میں کچھ گانے بجنے شروع ہو گئے۔ یہ ہندستانی گانے تھے جس میں ' جئے شری رام' کے نعرے سنائی دے رہے تھے۔ یہ عام طور پر بھگوان رام کے لئے ہندستان میں بجنے والے گانے تھے۔ سیمینار میں شامل مہمانوں کو کچھ وقت تک لگتا رہا کہ پروگرام چلا رہے ڈاکٹر ولید ملک کی طرف سے گانے چل رہے ہیں اور ان سے انہیں بند کرنے کے لئے کہا جاتا رہا۔ حالانکہ، جب جئے شری رام گونجنے لگا تو سب کی سمجھ میں آ گیا۔



گانوں کے بیچ۔ بیچ میں یہ آوازیں بھی آتی رہیں کہ ' ہم بھارتی ہیں، روتے رہو'۔ اس دوران ڈاکٹر ولید نے کہا کہ وہ اسے ریکارڈ کر رہے ہیں۔ بعد میں یہ کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی۔ اس سے پہلے بھی ہندستانی ہیکروں نے مبینہ طور پر پاکستان کی یونیورسٹیوں کی ویب سائٹ ہیک کی تھی۔
بتا دیں کہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے ہندستان کے اقدام کے بعد پچھلے کچھ مہینوں میں پاکستان نے کئی جارحانہ بیانات دئیے ہیں۔ پہلے اس نے پاکستان کا نیا نقشہ جاری کر کے متنازعہ علاقوں کو سیدھے اپنا بتا ڈالا۔ وہیں، اب گلگٹ۔ بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔ اس نے نومبر میں یہاں الیکشن کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کی ہندستان ہمیشہ سے مخالفت کرتا آ رہا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 29, 2020 01:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading