உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    America : مردوں کے پرائیویٹ پارٹ جیسی دکھتی تھی شخص کی ناک! لوگ اڑانے لگتے تھے مذاق، کرسمس پر ملا خاص تحفہ

    کونوراڈو نے کہا کہ وہ کہیں بھی جاتے تھے تو لوگ انہیں گھورنے لگتے تھے اور کئی مرتبہ تو ان کا مذاق بھی بناتے تھے ۔  تصویر : Dr. Thomas Romo

    کونوراڈو نے کہا کہ وہ کہیں بھی جاتے تھے تو لوگ انہیں گھورنے لگتے تھے اور کئی مرتبہ تو ان کا مذاق بھی بناتے تھے ۔ تصویر : Dr. Thomas Romo

    نیویارک (New York, America) کے رہنے والے 57 سال کے کونوراڈو ایکسٹراڈا (Conrado Estrada) کنسٹرکشن کے شعبہ میں پینٹر اور مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ ان کو ایک عجیب و غریب انفیکشن Long Nose Infection) تھا ، جس کی وجہ سے ان کی ناک (Long Nose Problem) کی نوک بڑھتی ہی جارہی تھی ۔

    • Share this:
      انسانی جسم میں قدرت نے جو عضو جس حساب سے بنایا ہے ، وہ اپنے آپ میں پرفیکٹ ہے ۔ اگر ان اعضا میں تھوڑی بھی تبدیلی ہوتی ہے توہ انسان کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے ۔ کئی مرتبہ کسی بیماری یا صحت سے متعلق پریشانیوں کی وجہ سے جسم کا کوئی عضو چھوٹا یا بڑا ہوجاتا ہے ، جس کی وجہ سے انسان کو کئی پریشانیاں ہونے لگتی ہیں ۔ ایسا ہی کچھ امریکہ کے رہنے والے ایک شخص کے ساتھ ہورہا تھا ۔ اس شخص  (American Man Long Nose) کی ناک ضرورت سے زیادہ لمبی تھی ، جس کو دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے تھے ، مگر اس کرسمس پر اس شخص  (Man Gets New Nose on Christmas)  کو ایک خاص تحفہ مل گیا ، جس نے اس کی زندگی بدل دی ۔

      نیویارک (New York, America) کے رہنے والے 57 سال کے کونوراڈو ایکسٹراڈا (Conrado Estrada) کنسٹرکشن کے شعبہ میں پینٹر اور مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ ان کو ایک عجیب و غریب انفیکشن Long Nose Infection) تھا ، جس کی وجہ سے ان کی ناک  (Long Nose Problem) کی نوک بڑھتی ہی جارہی تھی ۔ اس وجہ سے انہیں سانس لینے اور کھانے میں بھی کافی پریشانی ہوتی تھی ۔

      دی نیویارک پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کونوراڈو نے کہا کہ وہ کہیں بھی جاتے تھے تو لوگ انہیں گھورنے لگتے تھے اور کئی مرتبہ تو ان کا مذاق بھی بناتے تھے ۔ بچے حیران ہوکر اپنی ماووں سے پوچھتے تھے کہ انہیں کیا پریشانی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ناک ان کے اوپر والے ہونٹ تک پہنچ گئی تھی ، جس کی وجہ سے انہیں بات کرنے میں پریشانی ہوتی تھی ۔ کھانا کھانے میں ناک بیچ میں آجاتی تھی اور کھڑاٹے بھی کافی آتے تھے ۔

      کرسمس پر کونوراڈو کی سرجری ہوچکی ہے اور انہیں اچھی ناک کے طور پر خاص تحفہ مل گیا ہے ۔ تصویر : Dr. Thomas Romo
      کرسمس پر کونوراڈو کی سرجری ہوچکی ہے اور انہیں اچھی ناک کے طور پر خاص تحفہ مل گیا ہے ۔ تصویر : Dr. Thomas Romo


      کونوراڈو نے کئی ڈاکٹروں کے پاس اپنی ناک کا علاج کروانے کی کوشش کی ، مگر انہیں کہیں بھی اچھا علاج نہیں مل پایا ۔ تب وہ پلاسٹک سرجن تھومس رومو کے پاس پہنچے جو لوناکس ہل اسپتال میں پلاسٹک سرجری محکمہ کے ڈائریکٹر تھے ۔ تھومس نے ویب سائٹ سے کہا کہ جب میں نے انہیں پہلی مرتبہ دیکھا تو حیران رہ گیا ۔ ان کی ناک کافی بری تھی ۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے ان کی ناک نہیں چہرے پر مردوں کا پرائیویٹ پارٹ لگا ہو ۔

      ڈاکٹر نے بتایا کہ کونوراڈو کو ایسا انفیکشن تھا ، جس میں ناک کے آئل گلینڈس کافی بڑے ہوجاتے ہیں ۔ اب اس کرسمس پر کونوراڈو کی سرجری ہوچکی ہے اور انہیں اچھی ناک کے طور پر خاص تحفہ مل گیا ہے ، جس کو پاکر وہ کافی خوش ہیں ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: