உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    40 سال کی خاتون کے بوائے فرینڈ سے Flirt کررہی تھی 20 سال کی لڑکی، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر رہ جائیں گے دنگ

    40 سال کی خاتون کے بوائے فرینڈ سے Flirt کررہی تھی 20 سال کی لڑکی، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر رہ جائیں گے دنگ ۔ تصویر : Cavendish

    40 سال کی خاتون کے بوائے فرینڈ سے Flirt کررہی تھی 20 سال کی لڑکی، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر رہ جائیں گے دنگ ۔ تصویر : Cavendish

    حال ہی میں انگلینڈ کی دو خواتین کے درمیان کچھ ایسا ہوا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ۔ ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ Girlfriend hit woman flirting with boyfriend) کے ساتھ فلرٹ کرنے والی کو سبق سکھایا ۔

    • Share this:
      جو لوگ ریلیشن شپ میں ہوتے ہیں وہ اپنے پارٹنر کو لے کر کافی زیادہ حساس (possessive relationship) ہوجاتے ہیں ۔ وہ پھر نہیں چاہتے کہ ان کا پارٹنر کسی اور سے بات کرے یا پھر کوئی ان سے بات کرنے کی بھی کوشش کرے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو آپس میں ہی دونوں لڑنے لگتے ہیں ۔ مگر حال ہی میں انگلینڈ کی دو خواتین کے درمیان کچھ ایسا ہوا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ۔ ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ Girlfriend hit woman flirting with boyfriend) کے ساتھ فلرٹ کرنے والی کو سبق سکھایا ۔

      دن سن ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کے چیشیئر کی رہنے والی 40 سالہ شارلین گریگری اپنے بوائے فرینڈ اور ایک 20 سال کی دوست اوشینیا آرمٹ کے ساتھ ایک شاپنگ اسٹور میں گئی تھیں ۔ جب وہ اسٹور کے اندر تھیں تو انہوں نے دیکھا کہ ان کا بوائے فرینڈ اور اوشینیا باہر باتیں کررہے ہیں ۔ کچھ دیر بعد بوائے فرینڈ نے آکر شارلین گریگری سے کہا کہ اوشینیا ان سے فلرٹ  کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ اس کے بعد شارلین کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ۔ انہوں نے پہلے لڑکی سے پوچھا کہ آخر وہ اس کے بوائے فرینڈ سے کیوں فلرٹ  کررہی ہے ۔ جب لڑکی نے اس کو دور ہٹنے کیلئے کہا تو شارلین نے اس کا بال پکڑ کر کھینچا اور زمین پر گراکر مارنے لگی ۔

      اس حملے میں اوشینیا کے سر میں چوٹ آئی اور کافی پھٹ گیا  ۔ اوشینیا نے شارلین کے خلاف عدالت میں کیس کردیا ۔ آپ کو بتادیں کہ یہ معاملہ گزشتہ سال 25 فروری کا ہے ، مگر اس کی سماعت ابھی بھی کورٹ میں  جاری ہے ۔ کورٹ میں وکیل نے بتایا کہ شارلین کے پہلے بھی کئی ریلیشن شپ رہ چکے ہیں ، جن سے وہ الگ ہوچکی ہیں ۔ ان کا ایک بوائے فرینڈ پرتشدد ہونے کی وجہ سے جیل بھی جاچکا ہے ۔ عدالت میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس حادثہ کے اگلے دن شارلین کے بوائے فرینڈ نے اوشینیا کے گھر جاکر اس سے گرل فرینڈ کی  جانب سے معافی بھی مانگی تھی ۔

      اس معاملہ میں عدالت نے حال ہی میں شارلین کو سزا سنائی ہے ۔ انہوں نے تشدد کے خلاف 25 ہزار روپے کا جرمانہ اوشینیا کو دینے کیلئے کہا ہے اور ساتھ میں انہیں آٹھ ہفتے کی جیل اور 18 مہینے کا سسپینشن بھی آرڈر کردیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: