ہوم » نیوز » عالمی منظر

امیر بوائے فرینڈ نہیں ڈھونڈ پائی سائٹ تو کورٹ پہنچ گئی خاتون ، ملا یہ جواب

انگلینڈ میں ایک خاتون کو جب ڈیٹنگ کمپنی (Dating Company) پر امیر بوائے فرینڈ (Boyfriend) نہیں ملا تو اس نے عدالت میں کیس کردیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈیٹنگ سائٹ خاتون کو ممبرشپ کے 12 ہزار 600 یورو تقریبا 10 لاکھ روپے لوٹائے ۔

  • Share this:
امیر بوائے فرینڈ نہیں ڈھونڈ پائی سائٹ تو کورٹ پہنچ گئی خاتون ، ملا یہ جواب
انگلینڈ میں ایک خاتون کو جب ڈیٹنگ کمپنی (Dating Company) پر امیر بوائے فرینڈ (Boyfriend) نہیں ملا تو اس نے عدالت میں کیس کردیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈیٹنگ سائٹ خاتون کو ممبرشپ کے 12 ہزار 600 یورو تقریبا 10 لاکھ روپے لوٹائے ۔

انگلینڈ کی ایک خاتون نے ڈیٹنگ کمپنی پر لاکھوں روپے کے ہرجانہ کا کیس کیا ہے ، کیونکہ کمپنی اس کیلئے امیر بوائے فرینڈ نہیں تلاش کرسکی ۔ خاتون نے اس ڈیٹنگ سائٹ پر بوائے فرینڈ تلاش کرنے کیلئے باقاعدہ موٹی فیس ادا کرکے ممبر شپ لی تھی ، اس لئے خاتون عدالت پہنچ گئی اور کمپنی پر کیس کردیا ۔ دراصل ایک طلاق شدہ خاتون کافی وقت سے امیر بوائے فرینڈ کی تلاش کررہی تھی ۔ اس کیلئے خاتون نے ایک مشہور ڈیٹنگ کمپنی کی مہنگی ممبر شپ لی تھی ۔ کافی وقت بعد بھی ڈیٹنگ کمپنی اس کیلئے امیر پارٹنر نہیں تلاش نہیں کرپائی تو خاتون نے ہائی کورٹ میں کیس کردیا اور اس کیلئے ہرجانہ کا مطالبہ کیا ۔


وہیں عدالت نے ایجنسی کو دھوکہ دہی اور صحیح جانکاری نہیں دینے کا قصوروار قرار دیا ہے اور اس کیلئے کمپنی پر 18 ہزار 100 یورو یعنی تقریبا ساڑھے 14 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا ہے ۔ بتادیں کہ چیلسیا کی رہنے والی تین بچوں کی ماں ٹیریجا برکی ( 47) نے 2013 میں نائٹ برج ( سینٹرل لندن) میں واقع کمپنی سیونٹی تھرٹی کی پریمیم ممبر شپ لی تھی اور اس کیلئے اس نے 12 ہزار 600 یورو یعنی تقریبا 10 لاکھ روپے کمپنی کو ادا کئے تھے ۔


ٹیریجا نے دولت مند اور بیرون ممالک سفر پسند کرنے والے شخص کو ان کا پارٹنر منتخب کرنے کیلئے کہا تھا ۔ علامتی تصویر ۔
ٹیریجا نے دولت مند اور بیرون ممالک سفر پسند کرنے والے شخص کو ان کا پارٹنر منتخب کرنے کیلئے کہا تھا ۔ علامتی تصویر ۔


ٹیریجا نے دولت مند اور بیرون ممالک سفر پسند کرنے والے شخص کو ان کا پارٹنر منتخب کرنے کیلئے کہا تھا ۔ ساتھ ہی چوتھے بچے کے بارے میں پلاننگ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی ۔ عدالت کے مطابق ایجنسی کو ایم ڈی لیمیرس تھامس نے اپنی ویب سائٹ پر ان لمیٹیڈ میچ میکنگ اور کافی مردوں کے سرگرم ہونے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا ۔ ٹیریجا نے الزام لگایا کہ ویب سائٹ پر صرف 100 پروفائل موجود تھیں ، جو ان کی ڈیمانڈ پر کھری نہیں اتریں ۔ جج نے کہا کہ ایجنسی نے خاتون کو گمراہ کن معلومات دی تھی ۔

وہیں ٹیریجا نے عدالت سے ممبر شپ کی پوری رقم اور ذہنی طور پر پریشان کرنے پر ہرجانہ دلانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ ایجنسی کے بانی اور ڈائریکٹر سوسی ایمبروس نے کہا کہ خاتون کی ڈیمانڈ خوابوں جیسی تھی ۔ اس کو پورا کرنے کیلئے خاتون کو کتنی پروفائل دکھانی چاہئے تھی ؟ اس کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ وہ خاتون کو ممبر شپ کے 12 ہزار 600 یورو تقریبا 10 لاکھ روپے لوٹائے ۔ ساتھ ہی جرمنی کے طور پر 500 یورو تقریبا 40 ہزار روپے الگ سے دئے جائیں ۔ علاوہ ازیں 2016 میں گوگل پر ڈیٹنگ ایجنسی کا صحیح ریویو کرنے کیلئے 500 تقریبا چار لاکھ روپے اضافی دینے کا حکم دیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 25, 2020 04:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading