உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'دنیا کی سب سے ہاٹ دادی' نے منایا اپنا 51 واں یوم پیدائش ، بکنی میں دیکھ کر دنگ رہ گئے لوگ!

    'دنیا کی سب سے ہاٹ دادی' نے منایا اپنا 51 واں یوم پیدائش ، بکنی میں دیکھ کر دنگ رہ گئے لوگ! تصویر : Instagram/@ginastewartofficial

    'دنیا کی سب سے ہاٹ دادی' نے منایا اپنا 51 واں یوم پیدائش ، بکنی میں دیکھ کر دنگ رہ گئے لوگ! تصویر : Instagram/@ginastewartofficial

    'دنیا کی سب سے ہاٹ دادی' (World's Hottest Granny) کے نام سے مشہور سابق ماڈل جنا اسٹیورٹ (Gina Stewart) نے حال ہی میں اپنا 51 وا یوم پیدائش منایا ہے ۔ انہوں نے بکنی (Bikini) پہن کر اپنا برتھ ڈے سلیبریٹ کیا ، مگر لوگ یقین ہی نہیں کرپارہے ہیں کہ وہ 51 سال کی ہوچکی ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دنیا میں کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں ، جن کے چہرے کو دیکھ کر ان کی عمر کا پتہ نہیں لگایا جاسکتا ہے ۔ یہ لوگ اپنی اصل عمر سے کافی چھوٹے لگتے ہیں ، مگر آسٹریلیا کی رہنے والی ایک خاتون اپنی عمر سے اتنی چھوٹی نظر آتی ہیں کہ نوجوان بھی اس سے فلرٹ کرنے لگتے ہیں اور جب انہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ صرف عمر میں بڑی ہی نہیں ، بلکہ ایک دادی بھی ہیں تو لوگ دنگ رہ جاتے ہیں ۔ 'دنیا کی سب سے ہاٹ دادی' کے نام سے مشہور اس خاتون نے حال ہی میں اپنا 51 واں یوم پیدائش منایا ہے ۔

      آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ کی رہنے والی جنا اسٹیورٹ اپنے بولڈ لک اور گلیمرس انداز کیلئے مشہور ہیں ۔ ان کے ہاٹ انداز کے لوگ دیوانے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سنسیشن بھی ہیں ۔ حال ہی میں جنا نے اپنا 51 واں یوم پیدائش منایا ہے ۔ انہوں نے ڈیلی اسٹار ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا یوم پیدائش منانے کیلئے کوئنس لینڈ گئی تھیں ، کیونکہ یہی ایک واحد ایسا علاقہ ہے جو کورونا کی وجہ سے بند نہیں ہے ۔ جنا نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ، جس میں وہ پیلے رنگ کی بکنی میں نظر آرہی ہیں ۔ اس تصویر پر کئی لوگوں نے کمنٹ کیا ہے کہ وہ اپنی حقیقی عمر سے کافی کم دکھ رہی ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا تو کہنا ہے کہ وہ 30 سال کی لگ رہی ہیں ۔

      تصویر : Instagram/@ginastewartofficial
      تصویر : Instagram/@ginastewartofficial


      کچھ وقت پہلے جنا نے ہیلتھ سے وابستہ کچھ ٹپس بھی شیئر کئے تھے جو کافی وائرل ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ میڈیٹورین ڈائٹ فالو کرتی ہیں ۔ اس ڈائٹ سے انسان کی عمر بڑھائی جاتی ہے ۔ جنا کے مطابق ریڈ وائن میں پالیفینالس ہوتے ہیں اور اس سے دل کی بیماریاں نہیں ہوتیں اور عمر بڑھنے کا اثر بھی دھیما ہوجاتا ہے ۔ حالانکہ جنا نے بتایا کہ خاص طرح کے وائن سے ہی یہ افیکٹ پڑتا ہے ۔

      تصویر : Instagram/@ginastewartofficial
      تصویر : Instagram/@ginastewartofficial


      جنا کے لاکھوں انسٹاگرام فالوورس ہیں ۔ ان کے فینس ان کی عمر کا اندازہ نہیں لگا پاتے ہیں ۔ ہر کوئی جنا سے بیوٹی ٹپس مانگتا ہے ۔ جنا کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون بھی عمر کو کنٹرول کرنے میں کافی مدد کرتا ہے ۔ جنا بتاتی ہیں کہ جب وہ اپنے پوتے کے ساتھ کسی پارک میں جاتی ہیں تو لوگ انہیں اس کی ماں سمجھتے ہیں اور کئی مرتبہ تو نوجوان بھی ان سے فلرٹ کرنا شروع کردیتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: