خاتون ڈاکٹر نے فیس بک پر بلیک بکنی پہن کر ڈالی انتہائی بولڈ تصویریں ، رد ہوگیا میڈیکل لائسنس

میانمار کی لانجری فوٹوز پوسٹ کرنے کے چکر میں ایک ماڈل اور ڈاکٹر ننگ میو سین کا لائسنس رد کردیا گیا ہے ۔

Jun 16, 2019 11:46 PM IST | Updated on: Jun 16, 2019 11:46 PM IST
خاتون ڈاکٹر نے فیس بک پر بلیک بکنی پہن کر ڈالی انتہائی بولڈ تصویریں ، رد ہوگیا میڈیکل لائسنس

خاتون ڈاکٹر نے فیس بک پر ڈالی انتہائی بولڈ تصویریں ، رد ہوگیا میڈیکل لائسنس

میانمار کی لانجری فوٹوز پوسٹ کرنے کے چکر میں ایک ماڈل اور ڈاکٹر ننگ میو سین کا لائسنس رد کردیا گیا ہے ۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے ننگ نے اس کو ذاتی آزادی کے خلاف قرار دیا ہے ۔ ننگ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ۔ وہ اکثر ہی اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال میں انہوں نے کچھ تصویریں شیئر کی تھیں ۔

ان تصویروں میں ننگ لانجری میں نظر آرہی تھیں ۔ ننگ امریکی ماڈل کینڈل جینر کی نقل کررہی تھیں ۔ ڈاکٹر کا یہ لک میانمار میڈیکل کاونسل کو قابل اعتراض لگا ۔ اس کے بعد تین جون کو انہوں نے ننگ کے نام کا لیٹر جاری کرکے اس کا لائسنس رد کرنے کی جانکاری دی ۔ اس خط میں کہا گیا کہ ننگ کا ڈریسنگ اسٹائل میانمار کی تہذیب کے خلاف ہے ۔

Loading...

بتادیں کہ اس سے پہلے ننگ کو جنوری میں وارننگ دی گئی تھی کہ وہ فیس بک سے اپنی تصویریں ہٹالیں ۔ ننگ نے اس وارننگ لیٹر پر دستخط کردیا تھا ، لیکن اس پر عمل نہیں کیا ۔ 29 سال کی ننگ سال 2017 میں ماڈلنگ کی شروعات کرنے سے پہلے پانچ سال تک بطور ڈاکٹر پریکٹس کرتی آئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل اتھیکس میں ڈریس پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ ننگ نے کہا کہ مریضوں کا علاج کرتے وقت میں اس طرح کے کپڑے نہیں پہنتی ۔ میڈیکل کاونسل کی بات قبول نہیں کی جاسکتی ۔

Loading...