உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مذاق مذاق میں شوہر نے کرایا بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ ، ریزلٹ دیکھ کر اڑ گیا ہوش

    مذاق مذاق میں شوہر نے کرایا بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ ، ریزلٹ دیکھ کر اڑ گیا ہوش ( تصویر : اے بی سی فور چینل)

    مذاق مذاق میں شوہر نے کرایا بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ ، ریزلٹ دیکھ کر اڑ گیا ہوش ( تصویر : اے بی سی فور چینل)

    امریکہ (America) کے اٹاہ (Utah) میں رہنے والے ایک جوڑے کی زندگی میں اچانک ایسا بھونچال آگیا جس کا دونوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ دونوں اپنے بیٹوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے ، لیکن ایک مذاق کی وجہ سے ان کی زندگی میں آگ لگ گئی ۔

    • Share this:
      آج کے وقت میں ماں باپ بننے کے کئی غیر فطری طریقے موجود ہیں ۔ ان میں آئی وی ایف سے لے کر سیروگیسی تک شامل ہے ۔ جو لوگ کسی وجہ سے فطری طریقہ سے پریگنینسی کنسیو نہیں کرپاتے ہیں تو وہ ان طریقوں کو اپنا کر ماں باپ بننے کی خوشی حاصل کرلیتے ہیں ۔ اس میں آئی وی ایف کے ذریعہ ماں باپ بننے کا طریقہ سے زیادہ مشہو رہے ۔ اس طریقہ میں ماں باپ کے ایگس کو بچہ دانی میں ڈالا جاتا ہے ، جس کے ذریعہ خاتون حاملہ ہوجاتی ہے ۔

      آئی وی ایف کے ذریعہ پریگنینسی کنسیو کرنے کا طریقہ کافی مشہور ہے ، لیکن اس میں دھوکہ دہی کے معاملات بھی کچھ کم سامنے نہیں آتے ہیں ۔ ایسے ہی ایک دھوکہ کا شکار امریکہ کے اٹاہ میں رہنے والے ڈونا اور وننیر جانسن ہوئے ۔ دونوں ایک بچے کے ماں باپ تھے اور آئی وی ایف کے ذریعہ انہوں نے دوسری مرتبہ پریگنینسی کنسیو کی تھی ۔ اس میں بھی وہ بیٹے کے ماں باپ بنے ۔ جوڑا اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہا تھا کہ تبھی ان کے ایک مذاق میں کئے فیصلے نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی ۔ انہوں نے مذاق میں اپنے بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا ، جس میں جو راز کھلا اس نے ان کی زندگی میں آگ لگادی ۔

      ڈونا اور وننیر نے اپنے بارہ سال کے بیٹے کا مذاق میں ہی ڈی این اے ٹیسٹ کروایا ۔ اس کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعہ ہوئی تھی ، لیکن جب رپورٹ سامنے آئی تو پتہ چلا کہ وہ بیٹا کسی اور کا تھا ۔ رپورٹ دیکھنے کے بعد جوڑے نے ڈی این اے کلینک کے خلاف کیس کردیا ، جس کے بعد سامنے آیا کہ کلینک نے ایگس کو مکس کردیا تھا ، جس کی وجہ سے ڈونا کے ایگس کسی اور مرد کے اسپرم سے مکس ہوگئے ۔

      ڈونا اور وننیر نے اپنے بارہ سال کے بیٹے کا مذاق میں ہی ڈی این اے ٹیسٹ کروایا ۔ علامتی تصویر ۔
      ڈونا اور وننیر نے اپنے بارہ سال کے بیٹے کا مذاق میں ہی ڈی این اے ٹیسٹ کروایا ۔ علامتی تصویر ۔


      ABC4.com سے بات کرتے ہوئے وننیر نے بتایا کہ جب اس نے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھی تو وہ حیران رہ گئے ۔ اس میں ماں کے نام میں ڈونا کا نام اور باپ کے نام میں نامعلوم لکھا تھا ۔ یہ دیکھ کر وننیر نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا ۔ جب اس کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ ایک کنفیوزن میں غلطی ہوگئی اور ڈونا کے ایگس کسی اور کے اسپرم سے فیوز ہوگئے ۔ اس سچ سے دونوں کا دل ٹوٹ گیا ۔ جس بیٹے کو بارہ سالوں تک اپنا سمجھتے رہے وہ کسی اور کا نکلا ۔ اب انہوں نے اس معاملہ میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: