உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    53 سالہ خاتون نے اپنی ہی نواسی کو دیا جنم ، جان کر سبھی لوگ رہ گئے حیران

    53 سالہ خاتون نے اپنی ہی نواسی کو دیا جنم ، جان کر سبھی لوگ رہ گئے حیران

    53 سالہ خاتون نے اپنی ہی نواسی کو دیا جنم ، جان کر سبھی لوگ رہ گئے حیران

    برازیل کے سینٹ کٹرینا میں 53 سال کی روسیکلیا ڈی ایبرو کارسیم نے اپنی بیٹی کی بیٹی کو جب سے جنم دیا ہے وہ سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ نانی نے ایسا اپنی 29 سال کی بیٹی کی جان بچانے کیلئے کیا ہے ۔

    • Share this:
      بچے خواہ چھوٹے ہوں یا بڑے ، ماں اپنے بچوں کو کبھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی ہے ۔ انہیں کوئی بھی پریشانی ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ مدد کیلئے آگے آجاتی ہے ، اس لئے سچ ہی کہا گیا ہے کہ ماں سب سے طاقتور ہوتی ہے ۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ماں کی خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، جس نے اپنی بیٹی کی جانچ بچانے کیلئے اس کی بیٹی کو جنم دیا ہے ۔ شاید آپ یہ پڑھ کر کفیوز ہوگئے ہوں گے تو چلئے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ پوری خبر کیا ہے ۔

      دراصل برازیل میں ایک نانی نے اپنی نواسی کو جنم دیا ہے ۔ برازیل کے سینٹ کٹرینا میں 53 سال کی روسیکلیا ڈی ایبرو کارسیم نے اپنی بیٹی کی بیٹی کو جب سے جنم دیا ہے وہ سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ نانی نے ایسا اپنی 29 سال کی بیٹی کی جان بچانے کیلئے کیا ہے ۔ سال 2014 میں ان کی بیٹی انگریڈ کو پلمنری ایمبالیسم نام کی بیماری تھی ۔ اس بیماری میں خون کا تھکا جمنا جسم میں شروع ہوجاتا ہے ، جس کو بلڈ کلاوٹ کہتے ہیں ۔ اس وجہ سے ڈاکٹروں نے انگریڈ کو پریگنینسی سے دور رہنے کا مشورہ دیا ، کیونکہ اس سے اس کی جان بھی جاسکتی تھی ۔ جب روسیکلیا کو اس بارے میں پتہ چلا توانہوں نے طے کیا کہ وہ اپنی بیٹی کے بچہ کو جنم دیں گے ۔ روسیکلیا نے سیروگیسی کا سہارا لیا اور آئی وی ایف تکنیک کے ذریعہ وہ حاملہ ہوئیں ۔

      برازیل میں ایک نانی نے اپنی نواسی کو جنم دیا ہے ۔ علامتی تصویر ۔
      برازیل میں ایک نانی نے اپنی نواسی کو جنم دیا ہے ۔ علامتی تصویر ۔


      روسیکلیا نے اپنے اس فیصلہ پر کہا کہ یہ ان کا اپنی بیٹی کے تئیں پیار ہے ، اس لئے انہوں نے ایسا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ میری بیٹی کی بیٹی بھی میری ہی کوکھ سے پیدا ہوئی ہے ۔ روسیکلیا نے اپنی نواسی ماریا کلارا کو 19 اگست کو جنم دیا ہے ۔ بیٹی کے جنم سے انگریڈ اور اس کے شوہر کافی خوش ہیں ۔ نوزائیدہ بچی کے والد نے کہا کہ یہ ان کیلئے کافی خوشی کا لمحہ ہے ۔ اہل خانہ نے کراوڈ فنڈنگ کی مدد سے اور فیس ماسک بیچ کر پانچ لاکھ روپے آئی وی ایف کیلئے حاصل کئے ۔ انگریڈ نے اپنی ماں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کچھ بھی ان کیلئے کیا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

       
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: