ہوم » نیوز » عالمی منظر

گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے جلائی موم بتی ، لڑکی کے ہاں بولنے سے پہلے ہی ہوگیا کچھ ایسا ، سب کے اڑ گئے ہوش

برطانیہ کے ساوتھ یارکشائر کے نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے کافی ساری موم بتی خریدیں اور اس نے ان موم بتیوں کو پورے گھر میں سجایا ۔

  • Share this:
گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے جلائی موم بتی ، لڑکی کے ہاں بولنے سے پہلے ہی ہوگیا کچھ ایسا ، سب کے اڑ گئے ہوش
گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے جلائی موم بتی ، لڑکی کے ہاں بولنے سے پہلے ہی ہوگیا کچھ ایسا ، سب کے اڑ گئے ہوش

دنیا بھر میں لوگ اپنی شادی کو لے کر طرح طرح کے منصوبے بناتے ہیں ۔ شادی سے پہلے انوکھے طریقہ سے اپنے بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کو بھی پرپوز کرتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک طریقہ ساوتھ یارکشائر میں ایک نوجوان نے اپنایا ۔ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کیلئے پرپوز کرنے کیلئے موم بتی کا سہارا لیا ، لیکن اس کا یہ منصوبہ پورے گھر کیلئے بھاری پڑ گیا ۔


دراصل برطانیہ کے ساوتھ یارکشائر کے نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے کافی ساری موم بتی خریدیں اور اس نے ان موم بتیوں کو پورے گھر میں سجایا ۔ گرل فرینڈ کو منانے کیلئے پورے گھر میں لائٹس لگائیں ۔ خوب سارے غباروں سے گھر سجایا اور گھر پر گرل فرینڈ کو لانے سے پہلے اس نے موم بتیاں بھی جلا دیں ۔



اسی دوران ان کی گرل فرینڈ اس کے اس سرپرائز پرپوز کیلئے تیار ہورہی تھی ۔ نوجوان جیسے ہی گرل فرینڈ کو لے کر گھر آیا تو دیکھا کہ گھر میں آگ لگ گئی ہے ۔ دراصل نوجوان نے موم بتیوں کے پاس میں ہی ٹی لائٹس جلائی ہوئی تھیں اور اسی کی وجہ سے ان میں آگ پھیل گئی ۔ ساوتھ یارکشائر کے فائر بریگیڈ محکمہ نے فیس بک پر اس پورے واقعہ کے بارے میں لکھا ۔ اس میں اس نے لکھا کہ ان تصویروں میں آپ کو بہت ساری ٹی لائٹس جلی ہوئی دکھ رہی ہوں گی ۔

اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر یوزرس کے طرح طرح کے رد عمل آئے ۔ ان میں وائرل تصویر میں ایک یوزر نے لکھا : لوگ کہتے ہیں کہ پیار میں پڑنا خطرناک نہیں ہوتا ۔ حالانکہ اس واقعہ میں گھر تو جل گیا ، لیکن کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ لڑکے نے بعد لڑکی کو پرپوز کیا تو اس نے ہاں کہہ دی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 06, 2020 04:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading