ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹہلنے کیلئے نکلی تین لڑکیاں اور اچانک پیچھے سے آگیا بھالو ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ سبھی رہ گئے حواس باختہ ، دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ بھالو پہلے لڑکیوں کو سونگھتا ہے پھر سامنے سے آکر تھوڑی دیر انہیں سونگھتا رہتا ہے ، لیکن لڑکیاں سکون سے کھڑی رہتی ہیں ۔ حالانکہ کچھ ہی منٹوں میں بھالو پھر سے اپنے راستے چلا جاتا ہے ۔

  • Share this:
ٹہلنے کیلئے نکلی تین لڑکیاں اور اچانک پیچھے سے آگیا بھالو ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ سبھی رہ گئے حواس باختہ ، دیکھیں ویڈیو
ٹہلنے کیلئے نکلی تین لڑکیاں اور اچانک پیھچے سے آگیا بھالو ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ سبھی رہ گئے حواس باختہ ، دیکھیں ویڈیو

میکسیکو کے سین پیترو گارجا گریسیا شہر کے چپنکے ایکولاجیکل پارک میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ یہاں گھومنے آئی تین لڑکیاں جب جنگل میں ہائکنگ کررہی تھیں تو اچانک پیچھے سے ایک کالے رنگ کا بھالو آگیا ۔ لڑکیاں بات چیت میں مصروف تھیں ، لیکن بھالو انتہائی آہستہ آہستہ ایک دم ان کے قریب آگیا اور سب سے پیچھے والی لڑکی کو دو پیروں پر کھڑا ہوکر گھورنے لگا ۔


ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ لڑکیاں شروعات میں گھبرا گئی تھیں ، لیکن بھالو کا دوستانہ رویہ دیکھ کر آرام دہ ہوگئیں ۔ ایک لڑکی نے تو نہ صرف فون نکال کر بھالو کے ساتھ سیلفی لی بلکہ اس واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا ۔ جانکاروں کے مطابق بھالو انسانوں کو دیکھ کر جارح نہیں تھا اور کافی دوستانہ رویہ اپنا رہا تھا ۔ بھالو صرف تجسس میں لڑکیوں کے پاس آگیا تھا اور سونگھ کر خطرے کا اندازہ لگا رہا تھا ۔ جانکاروں کے مطابق اگر بھالو کو دیکھ کر لڑکیوں نے شور مچایا ہوتا یا پھر ڈر گئی ہوتیں ، تو شاید بھالو ان پر حملہ بھی کرسکتا تھا ۔


ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ بھالو پہلے لڑکیوں کو سونگھتا ہے پھر سامنے سے آکر تھوڑی دیر انہیں سونگھتا رہتا ہے ، لیکن لڑکیاں سکون سے کھڑی رہتی ہیں ۔ حالانکہ کچھ ہی منٹوں میں بھالو پھر سے اپنے راستے چلا جاتا ہے ۔


اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی بڑی ہستیوں نے بھی شیئر کیا ہے اور لڑکیوں کی ہمت کی داد دی ہے ۔ این بی اے پلیئر ریکس چیپمین نے لکھا : یہ لڑکیاں تو زبردست ہیں ، انہیں تو میری ٹیم میں ہونا چاہئے ۔ کچھ لوگوں نے لکھا کہ عام طور پر بھالو اتنے پرسکون نہیں ہوتے ہیں ، اس بھالو کو بھوک نہیں لگی تھی ، نہیں تو کہانی کچھ اور ہوسکتی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2020 06:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading