ہوم » نیوز » عالمی منظر

فلائٹ میں نوجوان نے ماسک پہننے سے کیا انکار تو مسافروں نے سکھایا ایسے سبق ، دیکھیں ویڈیو

کے ایل ایم کی سبھی فلائٹ میں قانون کے مطابق سبھی کیلئے ماسک پہننا لازمی ہے ، لیکن فلائٹ میں داخل ہونے کے بعد نوجوان نے ماسک اتار دیا تھا ۔

  • Share this:
فلائٹ میں نوجوان نے ماسک پہننے سے کیا انکار تو مسافروں نے سکھایا ایسے سبق ، دیکھیں ویڈیو
فلائٹ میں نوجوان نے ماسک پہننے سے کیا انکار تو مسافروں نے سکھایا ایسے سبق ، دیکھیں ویڈیو

نیدر لینڈ  (Netherlands) کی راجدھانی ایمسٹرڈم (Amsterdam) سے اسپینش آئی لینڈ بیلیریکا کے ابیزا ( Ibiza)  جارہی ایک فلائٹ کشتی کا اکھاڑہ بن گئی ۔ کے ایل ایم کی اس فلائٹ میں موجود ایک نوجوان نے ماسک پہننے سے انکار کردیا ۔ فلائٹ میں موجود مسافروں نے اس سے ماسک پہننے کیلئے کہا ، لیکن وہ تیار نہیں ہوا اور اس کے بععد کچھ لوگوں نے اس کی اور اس کے دوستوں کی جم کر پٹائی کردی ۔ بعد میں طیارہ کے عملہ کو آکر معاملہ کو ٹھنڈا کرنا پڑا ۔


ڈیلی میل کی ایک خبر کے مطابق کے ایل ایم کی سبھی فلائٹ میں قانون کے مطابق سبھی کیلئے ماسک پہننا لازمی ہے ، لیکن فلائٹ میں داخل ہونے کے بعد نوجوان نے ماسک اتار دیا تھا ۔ مار پیٹ کا شکار ہونے والا شخص اور اس کے دوست انگلینڈ کے بتائے جارہے ہیں ۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ لوگوں نے غصے میں اس شخص اتنی زیادہ پٹائی کردی کہ وہ کھڑا بھی نہیں ہوپارہا ہے اور فلائٹ کے فلور پر ہی پڑا نظر آرہا ہے ۔ اس شخص کے کچھ دوستوں نے بھی جھگڑا کرنے کی کوشش کی ، لیکن مسافروں نے مل کر ان کی بھی پٹائی کردی ۔



اس پورے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے باوجود اس نوجوان کا ماسک نہ پہننے کی ضد کرنا سبھی کی سیکورٹی کیلئے خطرہ تھا ۔ اس نوجوان کو فی الحال اسپینش پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

کے ایل ایم کے ترجمان نے کہا کہ دو نوجوانوں نے کئی مرتبہ کہنے کے باوجود ماسک  پہننے سے انکار کردیا تھا اور اسٹاف کی بات بھی نہیں مان رہے تھے ۔ اس کے بعد فلائٹ کے دیگر مسافروں نے اس کی مخالفت کی تو یہ لڑنے لگے اور بعد میں مسافروں نے مل کر ان کی پٹائی کردی ۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان شراب کے نشے میں بھی تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 03, 2020 05:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading